01:06 pm
سیاسی رہنمائوں کی گرفتاریاں پاکستان توڑنےکی سازش ہے، عبدالمجید

سیاسی رہنمائوں کی گرفتاریاں پاکستان توڑنےکی سازش ہے، عبدالمجید

01:06 pm

سیاسی رہنمائوں کی گرفتاریاں پاکستان توڑنےکی سازش ہے، عبدالمجید آصف زرداری مرد حر ہیں ،گرفتاریاں پیپلز پارٹی کو خوفزدہ نہیں کر سکتیں، سابق وزیراعظم میرپور(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سابق صدر و سابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر جو گرفتاریاں کی جارہی ہیں وہ پاکستان کو توڑنے کی سازش ہے عمران خان اس وقت اسرائیلی اور بھارتی ایجنڈے پر کام کر رہا ہے پاکستان اس وقت بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے دہشتگردی دوبارہ جنم لے رہی ہے حکومت پاکستان فوج کا نام استعمال کر کے اسے بدنام کر رہی ہے۔ ہم مسلح افواج پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں نئے پاکستان میں لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کر دیا گیا ہے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری مرد حر ہیں گرفتاریاں PP کو خوفزدہ نہیں کر سکتی ہم ہر سطح پر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا بلاول بھٹو کی قیادت میں ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پریس کلب میرپور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری کی گرفتاری پر کشمیر پریس کلب میرپور کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کی شدید مذمت فوری رہا کرنے کا مطالبہ ۔ مظاہرے میں سینکڑوں کا رکنوں کے علاوہ سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید ، ضلعی صدر چوہدری قاسم مجید ، شعبہ خواتین کی صدر محترمہ نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ ، لائیرز فورم کے صدر اشرف ایاز ایڈووکیٹ ، سٹی قائمقام صدر راجہ خلیل یوسف ، جنرل سیکرٹری راجہ ذوالفقار زلفی کی قیادت میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کارکنوں نے آصف علی زرداری کی گرفتاری کیخلاف پاکستان کی نااہل حکومت کیخلاف زبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، محترمہ فریال تالپور کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر احتجاجی جلوس سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ، ضلعی صدر چوہدری قاسم مجید ، ڈویژنل صدر راجہ ظفر اللہ خان ، لائیرز فورم کے صدر اشرف ایاز ایڈووکیٹ ، شعبہ خواتین کی صدر محترمہ نبیلہ ایواب ایڈووکیٹ ، نائب صدر محترمہ سدرہ لطیف ایڈووکیٹ ، قائمقام سٹی صدر راجہ خلیل یوسف ، جنرل سیکرٹری راجہ ذوالفقار زلفی ، سینئر قانون دان کامران طارق ایڈووکیٹ ، سلیمان کنیلوی ایڈووکیٹ ، پی وائی او کے مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری اسلم گجر ، پی ایس ایف کے مرکزی رہنما چوہدری ریاست علی تبسم ، سٹی صدر ارسلان گجر ، ملک تنویر سبحانی ، شاہد محمود راٹھور ، صغیر جاگل ، ذکا ء جو شی ، مرزا محمد اعجاز صدیقی ، مرزا ریاض جرال ، حاجی اللہ دتہ آرائیں ، راجہ عبدالخالق ، راجہ بلاول خان ، چوہدری رمضان گجر کے علاوہ متعدد رہنمائوں نے خطاب کیا۔ عبدالمجید

تازہ ترین خبریں