01:06 pm
کسگمہ، جعلی فیس بک اکائونٹس بنا کر عوام کو لوٹنے  کا دھندہ شروع

کسگمہ، جعلی فیس بک اکائونٹس بنا کر عوام کو لوٹنے کا دھندہ شروع

01:06 pm

کسگمہ، جعلی فیس بک اکائونٹس بنا کر عوام کو لوٹنے کا دھندہ شروع جعلی آئی ڈی بنا کر شہریوں سے ایزی پیسہ کے ذریعے رقم مانگی جانے لگی کسگمہ(نمائندہ اوصاف)لاہوری مافیا کی جانب سے جعلی فیس بک اکائونٹس بنا کر عوام کو لوٹنے کا نیا انداز سامنے آگیا جاتلاں کے نواحی گائوں گورسیاں کے ممتاز نوجوان ڈاکٹر فہیم الرحمان صدیقی کے نام سے اکائونٹ بنا کر انکے عزیز و اقارب سے پیسوں کی اپیل کرنے لگے مختلف لوگوں کو ڈاکٹر فہیم الرحمان صدیقی بن کر ایزی پیسہ کے ذریعے 10ہزار سے زائد کی رقم بھیجنے کے پیغامات سامنے آگئے ہیں گذشتہ روز نوجوان صحافی عرفان چوہدری نے بتایا کہ مجھے ڈاکٹر فہیم کی آئی ڈی سے فرینڈ ریکوسٹ آئی اور میں نے وہ ریکویسٹ قبول کر لی اور کچھ ہی دیر بعد انکا میسج آیا کہ مجھے فلفور 11ہزار کی ضرورت ہے کیا مل سکتے ہیں جس پر عرفان چوہدری نے کہا کہ آپ کسی کو بھیجیں میں دے دیتاہوں لیکن ڈاکٹر صاحب نے ایزی پیسہ کا اصرار کیا اس بات نے معاملے کو ذرا مشکوک کر دیا اور عرفان چوہدری نے بتایا کہ میں انکے نمبر پر کال کر کے ان سے معاملہ پوچھا تو انہوں نے انکار کردیا اور کہا کہ یہ آئی ڈی کسی نے جعلی بنائی ہے مجھے اس بات کا کوئی ادراک نہیں بعدازاں ڈاکٹر فہیم نے موبی کیش اکائونٹ چیک کروایا تو بندہ لاہور سے تعلق رکھتا تھا جس پر ڈاکٹر فہیم کی جانب سے قانونی کارروائی جاری ہے لیکن عوام کو چاہیے کہ وہ جعلی اکائونٹس سے محتاط رہیں اور اپنے نا م سے بنے ہوئے دیگر فیس بک اکائونٹس کی چھان بین کر لیں جبکہ ذمہ داران اداروں کو بھی حرکت میں آکر ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کام کرنا چاہیے تا کہ سادہ لوح عوام کو لوٹنے سے بچایا جا سکے۔ جعلی دھندرہ

تازہ ترین خبریں