01:33 pm
ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی نےمریضوں کوبلا تعطل ریلیف فراہم کیا

ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی نےمریضوں کوبلا تعطل ریلیف فراہم کیا

01:33 pm

ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی نےمریضوں کوبلا تعطل ریلیف فراہم کیا اہلیان کوٹلی نےبہترین انتظامات اورصفائی کامعیاربرقراررکھا،انصاف ملک کوٹلی (وقا ئع نگار ) اہلیان کوٹلی نے عیدالفطرکی خوشیاں اپنے عزیزواقارب کے ساتھ منانے کی بجائے دکھی انسانیت کی خدمت کوترجیح دینے والے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹلی کے ڈاکٹرز،نرسزکومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ وہ اس جذبہ وپیشہ ورانہ لگن کوساراسال برقراررکھیں ۔تاکہ ہسپتال آنے والے مریضوں کوبلا تعطل ریلیف ملتارہے ۔عید الفطر کے دوران میڈیا نمائندگان ڈی ایچ کیو کا مختلف اوقات میں وزٹ بھی کیا اس دوران میڈیا نمائندگان نے ہسپتال انتظامیہ سے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران مختلف اضلاع سے آ نے والے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا ۔تو ہسپتال انتظامیہ نے میڈیا نمائندگان کو مریضوں کو دیے جانے والے ریلیف کے حوالے سے ڈی ایم ایس ڈاکٹر انصاف ملک نے تفصیلات بتا تے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جو کہ آبادی کے لحاظ سے سب سے زیادہ آبادی کے حامل ضلع میں واقع ہے ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال میں باقی اضلاع سے بھی مریض آتے ہیں ۔ جس سے ہسپتال میں مریضوں کا رش رہتا ہے ۔ہسپتال انتظامیہ نے میڈیا نمائندگان کو مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 4تا07جون تک سرکاری تعطیلات کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹلی شعبہ ایمرجنسی میں کئی ہزارمریض آئے ۔انہیں حکومت آزادکشمیر ، بالخصوص وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی خان ، ڈی جی ہیلتھ سردار آفتاب احمد خان کی ہدایات اور پالیسی کے مطابق آپریشن کاسامان،ادویات سمیت دیگر طبعی وتشخیصی سہولیات فراہم کی گئیں ۔نیز مریضوں اوران کے لواحقین کوعیداورسپیشل کھانابھی مہیاکیاگیا۔تاکہ انہیں گھروں سے دوری کااحساس نہ ہو ۔ہسپتال انتظامیہ سے ملنے والی مزیدتفصیلات کے مطابق عیدکی چھٹیوں کے دوران ایمرجنسی سمیت تمام شعبوں میں ملازمین الرٹ رہے۔ جس کی بناء پر مختلف اضلاع سے آنے والے کسی بھی مریض کومشکلات کاسامنانہیں کرناپڑا ۔اہلیان کوٹلی نے بہترین انتظامات اورصفائی ستھرائی کااعلیٰ معیاربرقراررکھنے پرہسپتال انتظامیہ کی تعریف کی۔ ڈی ایچ کیو

تازہ ترین خبریں