02:19 pm
 کہوٹہ میں حبیب بینک کی برانچز  میں اضافہ کیا جائے، چوہدری جمیل

کہوٹہ میں حبیب بینک کی برانچز میں اضافہ کیا جائے، چوہدری جمیل

02:19 pm

کہوٹہ میں حبیب بینک کی برانچز میں اضافہ کیا جائے، چوہدری جمیل حویلی کہوٹہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صدر انجمن تاجران چوہدری جمیل نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع حویلی میں حبیب بنک کی ایک برانچ 1971سے قائم ہے عرصہ 48سال گزرنے کے بعدبھی وہی ایک برانچ ضلع میں کام کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف نیشنل بنک آف پاکستان کی اسی ضلع میں تین برانچیں کام کر رہی ہیں اور لوگوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہیں جبکہ حبیب بینک کہوٹہ کی برانچ میں سٹاف ہی پورا نہیں ہے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔لوگوں کو ذاتی چیک کیش کروانے اور آن لائن کروانے کے لیے گھنٹوں لائنوں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے ۔اجلاس میں مقررین نے حبیب بنک کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر کہوٹہ شہر میں حبیب بینک کی دوسری برانچوں کا اجراء کیا جائے ۔بنک کھلنے سے قبل ہی لوگوں کی قطاریں بننا شروع ہو جاتی ہیں ۔جو 2بجے دن گیٹ تک قائم رہتی ہیں گھنٹوں کے حساب سے لوگوں کو پریشان ہونا پڑتا ہے ۔ اگر ایک ماہ کے اندر اندر برانچوں کا اجراء نہ کیا گیا تو پھر اس برانچ کو بھی یہاں سے اُٹھا لیا جائے ۔ چوہدری جمیل

تازہ ترین خبریں