02:20 pm
 عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،ناصر  ڈار

عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،ناصر ڈار

02:20 pm

عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،ناصر ڈار کشمیر کالونی جھنگ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے لا ئے ہیں،وزیر ٹرانسپورٹ کسگمہ(نمائندہ اوصاف)ناصر حسین ڈار وزیر ٹرانسپورٹ و وائیلڈ لائف فشری آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ حلقہ کی تعمیر وترقی اور عوامی مسائل کا حل ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے کشمیر کالونی ڈسٹرکٹ جھنگ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے لا کر ثابت کر دیا ہے کہ گذشتہ سیاسی رہنمائوں کو عوامی مسائل سے دلچسپی نہیں تھی آج کروڑوں کے فنڈ ز عوامی فلاح وبہبود پر خرچ ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر کالونی ڈسٹرکٹ جھنگ کادورے کرتے ہوئے کیا انہوں نے حلقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا جہاں انہوں نے بعض جگہوں پر کام کی رفتار کو سست قرار دیا اور شدید اظہار برہمی بھی کیا انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو عوام کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہوں جس کا عوام سے وعدہ کیا تھا اس موقع پر انہوں نے علاقہ کی ترقی کے لیے مزید ترقیاتی سکیموں کااعلان بھی کیا ۔موصوف کے حلقے سے تعلق رکھنے والے سینئر نائب صدر جمعیت علماء مشائخ آزاد جموں وکشمیر قاری حبیب الرحمان چوہدری، چوہدری محمد بشیر،چوہدری محمد شبیر،ملک نزاکت ،مستری شفیع و دیگر اہل حلقہ نے وزیر حکومت کی حلقہ کے لیے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور اس موقع پر اہل علاقہ نے کہا کہ وزیر حکومت ناصر حسین ڈار اور سردار کرم داد نے ملکر حلقہ کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے دونوں رہنما حلقہ کے ماتھے جھومر ہے انکی تعمیری سوچ کی وجہ سے آج کشمیر کالونی ڈسٹرکٹ جھنگ ایک مثالی حلقہ بن کر سامنے آرہا ہے اس موقع پر اہل علاقہ نے دونوں رہنمائوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے انکے لیے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ

تازہ ترین خبریں