02:20 pm
 ن لیگ کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائے گی،رفاقت اعوان

ن لیگ کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائے گی،رفاقت اعوان

02:20 pm

ن لیگ کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائے گی،رفاقت اعوان فاروق حیدر کی زیر قیادت لیگی حکومت نے عوام کی محرومیاں ختم کیں گڑھی دوپٹہ (نمائندہ اوصاف)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ممبر کشمیر کونسل انجینئر رفاقت حسین اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزاد خطے کی عوام کی محرومیاں ختم کرنے کے لیے مثالی اقدامات کیے ہیں ۔جتنی تعمیر و ترقی موجودہ دور حکومت میں ہوئی ہے ،ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ،ایم ایل اے فنڈز پہلی مرتبہ زمین پر نظر آرہے ہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر رفاقت حسین اعوان نے کہا کہ ریاست کا تشخص بحال کرنے اور عوام کی بہتری کے لیے مثالی اقدامات پر عوام مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی مدت پوری کرئے گی بلکہ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے تعاون سے آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہوگی انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر وجود میں آنے والی تحریک انصاف کی حکومت نے چند ماہ کے اندر قیامت خیز مہنگائی کے ذریعے عوام کا جینا دو بھر بنا کر رکھ دیا ہے ۔تحریک انصاف کی حکومت غربت مکائو نہیں غریب مکائو ایجنڈے پر کام کررہی ہے ۔ رفاقت اعوان

تازہ ترین خبریں