02:21 pm
 مظفرآباد، سٹی پولیس دس دن میں بھی شیخ لیاقت کو تلاش نہ کرسکی

مظفرآباد، سٹی پولیس دس دن میں بھی شیخ لیاقت کو تلاش نہ کرسکی

02:21 pm

مظفرآباد، سٹی پولیس دس دن میں بھی شیخ لیاقت کو تلاش نہ کرسکی مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)سیری درہ مظفرآباد کا رہائشی 26سالہ شیخ محمد لیاقت ولد فضل الرحمن 27رمضان المبارک کی شام سے پراسرار طورپر لاپتہ ہوگیا۔اہل خانہ اذیت میں مبتلاء۔تلاش کے باوجود نہ مل سکا۔تفصیلات کے مطابق شیخ محمد لیاقت ولد فضل الرحمن ساکنہ سیری درہ حال چہلہ بانڈی 27رمضان المبارک افطاری کے بعد گھر سے باہر نکلا مگر 10روز گزرنے کے باوجود گھر واپس نہ لوٹ سکا۔شیخ محمد لیاقت گھر سے نکلتے ہوئے اپنا موبائل تکیے کے نیچے رکھ کر چلا گیا۔شیخ لیاقت محنت مزدوری کر کے اہل خانہ کا پیٹ پال رہا تھا مگر پراسرار طورپر گمشدگی کی وجہ سے اہل خانہ شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں اور اپنے عزیز واقارب کے ہاں تلاش کرنے کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔شیخ لیاقت کے بڑے بھائی محمد ریاست نے صحافیوں کو بتایا کہ بھائی کی گمشدگی کی اطلاع تھانہ سٹی کو کردی ہے مگر تلاش کے باوجود ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔محمد ریاست نے بتایا کہ میرا ایک بھائی مطیع الرحمن 19سال قبل لاپتہ ہوا جس کا آج تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔میرے والد 11سال تک اسے تلاش کرتے رہے اور اسی دوران ان کی وفات ہوگئی۔والدہ بھی دو سال قبل وفات پاچکی ہیں ۔انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں ،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد،ایس ایس پی اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ میرے گمشدہ بھائی کی تلاش میں ہماری معاونت کی جائے۔ شیخ لیاقت

تازہ ترین خبریں