02:21 pm
  فاریسٹر فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن کا احتجاج  جاری،دفاتر کو تالے لگا دیئے

فاریسٹر فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری،دفاتر کو تالے لگا دیئے

02:21 pm

تین ذیلیاں فاریسٹر فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری،دفاتر کو تالے لگا دیئے آزادکشمیر بھر کے دس اضلاع میں تمام چیک پوسٹیں بند، فیلڈ سٹاف جنگلوں سے واپس، اسمبلی کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان بجٹ میں تنخواہ میں مہنگائی کے تناسب سے سوفیصد اضافہ ،16رینج افسران کی خالی آسامیوں پر سینئر فاریسٹرز کو ترقیاب کیا جائے ، طاہر مجید 30جون کو فارغ ہونے والے محکمہ کے 275ملازمین کو بے روزگار ہونے سے بچایا اور391بیلداران کو سکیل ایک دیا جائے، ہارون الرشید مظفرآ باد(نمائندہ خصوصی)تنظیم فاریسٹر فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن آزادکشمیر کا مطالبات کے حق میں آزادکشمیر بھر کے دس اضلاع میں احتجاج دوسرے روز میں داخل تمام چیک پوسٹیں بند فیلڈ سٹاف جنگلوں سے واپس تمام دفاتروں کو تالے لگادئیے ،تنظیم غیر جریدہ ملازمین آزادکشمیر کا تنظیم فاریسٹر فاریسٹگارڈ ایسوسی ایشن کے احتجاج کی مکمل حمایت مطالبات حل ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان ،دو دن کی ڈیڈلائن دو دن بعد مطالبات پورے نہ ہونے پر سیکرٹریٹ جنگلات کے دفاتر کے باہر احتجاجی دھرنے کا اور اسمبلی کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان ،سیکرٹریٹ جنگلات اور نظامت جنگلات کی بیوروکریسی کی جانب سے ملازمین کے جائز مطالبات کے حل کی راہ میں روڑے اٹکانے پر وزیراعظم آزادکشمیر اور وزیرجنگلات سے ان کیخلاف سپیشل پاور ایکٹ کے تحت کارروائی کا مطالبہ آزادکشمیر بھر کے ملازمین نے بیوروکریسی کیخلاف اور مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی کل سے مظفرآباد میں ناظمین اعلیٰ اور ناظم اعلیٰ کے دفاتروں اور مین گیٹ کو تالے لگانے کا اعلان دارالحکومت مظفرآباد میں محکمہ جنگلات کے ملازمین کے احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر راجہ طاہر مجید ،چیئرمین سلیم اعوان ،سرپرست اعلیٰ ہارون الرشید اعوان،تنظیم غیر جریدہ ملازمین آزادکشمیر کے صدر سالک رشید عباسی ،سردار اعجاز عباسی ،راجہ اویس ناصر ضلعی صدر،راجہ تصویر خان ،جاوید انور اعوان،سردار رفاقت حسین سردار شاہد حمید عباسی،ندیم اعوان،سعید مغل ،راشد گیلانی ،راجہ عباس ،راجہ وحید ،امتیاز اعوان ،راجہ افتخار،راجہ ساجد،راجہ خورشید،سردار شاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبات جائز اور تسلیم شدہ ہیں جن کے حل کا نوٹیفکیشن سیکرٹریٹ جنگلات اور نظامت اعلیٰ جنگلات میں بیورورکریسی نے سرخ فیتے کی نذر کر رکھا ہے محکمہ جنگلات میں تنظیم نو کے نام پر چھوٹے ملازمین کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا تین ناظم اعلیٰ ہونے سے محکمہ جنگلات تنزلی کا شکار ہو چکا ہے جس کا واضح ثبوت ہمارے جائز مطالبات کو یہ بیورورکریسی ایک دوسرے پر تھوپ رہی ہے انہوں نے کہا کہ آمدہ بجٹ میں تنخواہ میں مہنگائی کے تناسب سے سوفیصد اضافہ کیا جائے ۔391بیلداران کو سکیل ایک دیا جائے ،16رینج افسران کی خالی آسامیوں پر سینئر فاریسٹرز کو ترقیاب کیا جائے ،30جون کو ترقیاتی سکیموں میں فارغ ہونے والے محکمہ کے 275ملازمین کو بے روزگار ہونے سے بچایا جائے انہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور وزیر جنگلات سردار میر اکبر سے مطالبہ کیاہے کہ اُن کے اعلان پر عملدرآمد نہ کرنیوالی بیوروکریسی کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے ہمارے جائز مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے بصورت دیگر ہمارا احتجاج پرامن نہیں ہوگا سڑکوں پر نکلیں گے ذمہ دار بیوروکریسی ہوگی۔جنگلوں میں آگ سمگلنگ اور نقصان جنگل کی ذمہ دار بیوروکریسی ہے۔ احتجاج

تازہ ترین خبریں