02:23 pm
 بجلی چوروں کے خلاف   مقدمات  درج کروائیں گے، طاہر رتیال

بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائیں گے، طاہر رتیال

02:23 pm

بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائیں گے،طاہر رتیال چوری میں ملوث سرکاری ملازمین کو نوکری سے ہاتھ دھونے پڑیںگے،ناظم برقیات کوٹلی سہنسہ ( نمائندہ خصوصی ) ناظم برقیات سرکٹ کوٹلی طاہر رتیال نے کہا کہ بجلی چوری کر نے والوں کے خلاف لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کر دیے جائیں گے چوری میں ملوث سرکاری ملازمین کو نوکری سے ہاتھ بھی دھونے پڑیں گے اور جیل بھی جانا پڑے گا نادہندگان کے خلا ف مال گزاری ایکٹ کے تحت کیسز عدالتوں میں بھیج دیے گئے ہیں ریکوری کے لیے آپریشن مہم تیزی سے جاری ہے اہلکاروں کو آن ایکشن بھی کر دیا ہے فری ہینڈ بھی دے دیا ہے ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ پر مشتمل ٹاسک فورس بھی قائم کر دی گئی ہے ہزاروں نادہندگان کو الٹی میٹم بھی دے دیا گیا ہے مئی میں حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوئے ریکوری تسلی بخش رہی ۔ نہ اختیارات کا غلط استعمال ہونے دوں گا اور نہ ہی فرائض منصبی میں کوتاہی برداشت کروں گا ۔ نا دہندگان بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنا لیں آپریشن کے دروان کسی بھی شرمندگی کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ بجلی کے نادہندگان کو بقایا جات کی ریکوری کے لیے مہم شروع کر دی گئی ہے ۔ ضلع بھر میں برقیات نے وصولی مہم پلان اور حکمت عملی کے ساتھ جاری ہے نادہندگان کے خلاف پہلے مرحلے میں کروڑوں روپے وصول کر لیے گئے ہیں ،صارفین کان کھول کر سن لیں اگر بجلی بحال چاہتے ہو تو واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنانا ہوگا نہیں تو کنکشن بھی کٹ جائے گا ہتھکڑیاں بھی لگیں گی جیل کی ہوا بھی کھانی ہوگی تار میٹر ضبط کر لیے جائیں اور کنکشن کی بحالی کیلیے نئے سرے سے ان کو تحریک چلانا ہوگی ۔ برقیات کے واجبات ادا نہ کر نے اور قومی خزانہ کو ٹیکہ لگانے والی اب بڑی مچھلیوں پر بھی ہاتھ ڈالیں گے وہ اب عنقریب گرفتاری کے جال میں پھنسنے والے ہیں اب کوئی بھی نہیں بچ پائے گا ،محکمہ برقیات سے وابسطہ جملہ ملازمین کا تعلق برائے راست عوام سے ہے موجودہ دور کی ہر ضرورت کا تعلق بھی بجلی سے ہے ۔ اس حوالے سے لوگوں کی توقعات بھی بہت زیادہ ہیں ہمیں لائن لاسز کا خاتمہ کر نا ہوگا بجلی چوری پر قابو پانا ہوگا ریو نیو بڑھانا ہو گا اور ادارے کو مستحکم کر نا ہوگا بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے دفاتروں اور فیلڈ میں فرائض منصبی سرانجام دینے والے ملازمین صارفین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں،بجلی کو بطور ایندھن اور توانائی سمیت جھاڑو تک گھروں ، دفاتروں ، دھلائی ستھرائی کا کام بھی بجلی سے لیا جاتا ہے زندگی کا سارا دارو مدار بجلی کے نظام سے منسلک ہے ۔محکمہ بھی لوگوں کو مفت میں سروسز فراہم نہیں کر تا جو سروسز لوگوں کو دی جاتی ہیں یہ محکمہ آزاد کشمیر میں ریو نیو دینے والا سب سے بڑا محکمہ ہے برقیات کے ملازمین دیانتداری ذمہ داری فرض شناسی سے فرائض سرانجام دیں تو بجلی کی چوری بھی روکی جا سکتی ہے اور ریکوری کو بھی یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔ برقیات

تازہ ترین خبریں