02:23 pm
کھوئی رٹہ،پولیس کی کارروائی،جعلی گیس سلنڈر ضبط کر لئے گئے

کھوئی رٹہ،پولیس کی کارروائی،جعلی گیس سلنڈر ضبط کر لئے گئے

02:23 pm

کھوئی رٹہ،پولیس کی کارروائی،جعلی گیس سلنڈرز ضبط کر لئے گئے کھوئی رٹہ( نمائندہ اوصاف)پولیس ان ایکشن چھاپہ مار کارروائی کے دوران جعلی گیس سلنڈر ضبط کر لیئے شالیمار گیس کے سلنڈر پر سن گیس کا مارکہ لگا کر کھوئی رٹہ میں فروخت اپنے عروج پر تھی جس پر سن گیس کھوئی رٹہ کے ڈسٹریبیوٹر ز نے تھانہ پولیس کھوئی رٹہ میں درخواست دی کہ کھوئی رٹہ میں شالیمار گیس سلنڈر کے ذمہ داران ہمارے سن گیس سلنڈر کے مارکہ لگا کر جعلی گیس فروخت کر رہے ہیں جس پر تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے جعلی اور دونمبر گیس سلنڈر فوری ضبط کر لئے ادھر عوام علاقہ نے اس کاروائی پر کھوئی رٹہ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ گیس سلنڈر کے علاوہ بھی کھوئی رٹہ اور اشیاء بھی دو نمبر فروخت ہو رہی ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ۔ گیس سلنڈر

تازہ ترین خبریں