02:26 pm
غنڈہ عناصر گھروں سے بے دخل کرنا چاہتیں ہیں، حکومت فوری نوٹس لے ،متاثرین کچی آبادی

غنڈہ عناصر گھروں سے بے دخل کرنا چاہتیں ہیں، حکومت فوری نوٹس لے ،متاثرین کچی آبادی

02:26 pm

گذشتہ 25 سالوں سے ایف ٹو میرپور میں آباد ہیں لیکن راجہ تاج غنڈوں کے ہمراہ ہمیں گھروں سے بے دخل کرنا چاہتا ہے،شبیر ،نوید مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کرنے والوں پر ظلم و ستم اور ہمارے خاندانوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف حکومت آزادکشمیر نوٹس لے،پریس کانفرنس میرپور(بیورورپورٹ)متاثرین کچی آبادی F/2 میرپور دادرسی کیلئے کشمیر پریس کلب پہنچ گئے۔ متاثرین نے پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راجہ تاج ایڈووکیٹ کے ہمراہ غنڈہ عناصر نے گھریلو خواتین پر تشدد کیا اورانتہائی ہتک آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے ہماری جگہ پر قبضے کی کوشش کی اور الٹا بزرگ محمد بشیر جو کہ مسجد میں اعتکاف بیٹھے ہوئے تھے ان پر جھوٹا مقدمہ بھی درج کروادیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر، چیف جسٹس سپریم کورٹ چوہدری ابراہیم ضیاء، چیف سیکرٹری آزادکشمیر ، آئی جی پولیس ، صدر بار وائس چیئرمین بار کونسل سے انصاف کی اپیل۔ ماہ رمضان میں غریب خواتین و بچوں پر ظلم ستم کی مذمت۔ مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کر کے آزادکشمیر میں پناہ لینے والوں پر غنڈہ عناصر کی طرف سے ظلم و ستم اور ہمارے خاندانوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف حکومت آزادکشمیر فوری نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار متاثرین کچی آبادی ایف ٹو محمد شبیر، محمد نوید نے چوہدری صغیر جاگل، چوہدری اسلم گجر چوہدری ریاست تبسم کے ہمراہ کشمیر پریس کلب میرپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم گذشتہ 25 سالوں سے ایف ٹو میں آباد ہیں چوہدری عبدالمجید نے اپنے دور وزارت عظمیٰ میں کابینہ میں کچی آبادی کے لوگوں کو ایڈجسٹ کرنے کی منظوری دے رکھی اور ڈی جی ایم ڈی اے چوہدری اعجاز رضان نے بھی قابضین کی فہرست کی منظوری دی ہے اس میں بھی ہم شامل ہیں۔ اب موجودہ صورتحال کے پیش نظر قابضین کو کسی صورت بے دخل نہیں کیاجاسکتا۔ لیکن راجہ تاج ایڈووکیٹ غنڈہ عناصر کے ہمراہ ہمیں گھروں سے بے دخل کرنا چاہتے ہیں اور ہمارے لیے انصاف میں رکاوٹ پیدا کی جارہی ہے متاثرین کچی آبادی

تازہ ترین خبریں