09:19 am
گورنمنٹ انٹرکالج چڑالہ سےعربی ٹیچرکو شفٹ نہ کیاجائے،سردار جنت

گورنمنٹ انٹرکالج چڑالہ سےعربی ٹیچرکو شفٹ نہ کیاجائے،سردار جنت

09:19 am

گورنمنٹ انٹرکالج چڑالہ سےعربی ٹیچرکو شفٹ نہ کیاجائے،سردار جنت پہلےہی ادارےمیں ایک سال تک لیکچرار کی پانچ پوسٹیں خالی رکھی گئی چڑالہ (نمائندہ اوصاف ) گورنمنٹ انٹر کالج چڑالہ سے عربی معلم اور قاری کی دوپوسٹیں دوسری جگہ شفٹ کر کے ادارہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔پہلے سے ہی اس ادارے میں ایک سال تک لیکچرار اور سینئر معلمین کی پانچ پوسٹیں خالی رکھی گئی۔ جس کی وجہ سے طلبہ کی پڑھائی متاثر ہوئی ہے۔ اب ان پوسٹوں کوشفٹ کرکےمحکمہ تعلیم کےاعلیٰ حکام اس علاقے کےطلبہ وطالبات کےساتھ کھلواڑ کرنا چاہتے ہیں ، جو کہ سراسر زیادتی ہے۔ چڑالہ کاہنڈی کی اسی ہزار سے زائد آبادی کامرکزی مقام ہے ۔یہاں دور دراز کے علاقوں سےطلبہ علم حاصل کرنے کے لیے چڑالہ آتے ہیں، لیکن اگر یہا ں کے اداروں میں سٹاف نہیں ہو گا۔ توتعلیم کیسے حاصل کرپائیں گے ۔کاہنڈی بلٹ کےمختلف جماعتوں کے نمائندہ وفد ۔جن میں مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر وسابق ممبر ضلع کونسل سردار جنت حسین عباسی ،مسلم کانفرنس یونین کونسل چڑالہ کے صدر حاجی اقبال عباسی،جمیعت علماء اسلام تحصیل دہیرکوٹ کے جنرل سیکر ٹری مولانا ذہین عباسی ،پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار سلمان سعید عباسی ،مسلم لیگ ن یوسی چڑالہ کے سیکرٹری جنرل مولانا ارشد عباسی اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی سے اس غیر قانونی اقدام پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے انہوں نے کہاکہ یہ ادارہ بہت اچھے نتائج دے رہا ہے لیکن اس ادارے کو سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کسی بھی صورت قبول نہیں ہے اگر یہ غیر قانونی اقدام کیا گیا تو ہم راست اقدام رپر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری اعلیٰ حکام پر عائد ہوگی ۔ سردار جنت

تازہ ترین خبریں