10:05 am
مودی کا جنگی جنون بھارتی کشتی کو لے ڈوبے گا،حضر الرحمان

مودی کا جنگی جنون بھارتی کشتی کو لے ڈوبے گا،حضر الرحمان

10:05 am

مودی کا جنگی جنون بھارتی کشتی کو لے ڈوبے گا،حضر الرحمان بھارتی مظالم کشمیریوں کو پیدائشی حق لینے سے نہیں روک سکتے،مرکزی رہنما مسلم کانفرنس میرپور(بیورورپورٹ)آزاد کی شمع حاصل کئے بغیر کشمیری قوم ہٹنے والی نہیں بھارتی مظالم کشمیریوں کو پیدائشی حق لینے سے نہیں روک سکتے آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے کوشاں ہیں بھارتی سر کار ایشیاء میں تباہی کا باعث بنے گی جنگی جنون بھارتی کشتی کو لے ڈوبے گا پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے جان لیں کشمیر کا بچہ بچہ کٹ مرنے کو تیار ہے آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی نظریاتی فوج پاکستان کی بلا تنخواہ فوج ہے جو ہر محاذ پر جان کی بازی لگانے کو ہمہ وقت تیار ہیں قائد آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی سر براہی میں کشمیری قوم تحریک تکمیل پاکستان کیلئے بھرپور جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذ مت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی میجر (ر)حضر الرحمان راجہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مودی سرکار جنوبی ایشاء میں خون خرابے کی خواہش مند ہے نریندر مودی غدار اعظم قتل غارت کا سر پرست ہے بھارتی جنگی جنون ٹھنڈا کر نے کیلئے پاکستان کی مسلح افواج ہمہ وقت تیار ہیں اقوام عالم بھارتی مظالم کی روک تھام کیلئے اقدمات اٹھائے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودرادیت دلوانے کیلئے کردارادا کرئے آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے نہتے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف سردار عتیق احمد خان نے رابطہ عالم اسلامی ،او آئی سی کے اجلاس میں بھرپور نمائندگی کی، اقوام عالم نہتے مسلمانوں کو ان کا حق دلوائے ۔ حضر الرحمان

تازہ ترین خبریں