10:58 am
شاہ غلام قادر نے تین طلبہ کی جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار

شاہ غلام قادر نے تین طلبہ کی جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار

10:58 am

مظفرآباد (سٹاف رپورٹر)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر و ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار عامر الطاف خان نے سنگولہ راولا کوٹ کے تین طالب علموں جو کزن تھے کی شاہراہ غازیء ملت کھڈ کے مقام پر تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہونے پر گہرے
دُکھ و صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے بلندیء درجات اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ انتہائی دُکھ دہ سانحہ ہے اللہ پاک ورثاء کو صبر و حوصلہ عطاء کرے۔

تازہ ترین خبریں