11:04 am
بھمبر میںزرداری کی گرفتار ی کے خلاف جیالے سراپا احتجاج بن گئے

بھمبر میںزرداری کی گرفتار ی کے خلاف جیالے سراپا احتجاج بن گئے

11:04 am

بھمبر (بیورورپورٹ)سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی گرفتار ی کے خلاف جیالے سراپا احتجاج بن گئے ، ضلع کچہری بھمبر سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی ، آصف زرداری کے حق میں زبردست نعرے بازی ، نیب گردی ہائے ہائے، نااہل وزیراعظم ہائے ہائے، مہنگائی ہائے ہائے اور ایک زرداری سب پر بھاری کے بلند شگاف نعرے لگائے گئے ریلی کی قیادت سابق قائمقام وزیراعظم و سنیئر نائب صدر پی پی آزادکشمیر چوہدری پرویز اشرف اور ضلعی صدر چوہدری ولید اشرف نے کی ریلی میں سٹی صدر راجہ محمد افضل خان ملوٹ ، سرپرست اعلی چیئرمین محمد اسحاق ، سنیئر نائب صدر چوہدری مالک انقلابی ، جنرل سیکرٹری چوہدری شکیل مکہال ، ملک بابو خان اعوان ، جنرل سیکرٹری حلقہ برنالہ عبدالرحمان پھانبڑہ ، انصر مغل ممبر سنٹرل کمیٹی ، عمرریاض ساگر ، راجہ گلزار
، رزاق مغل ، اشفاق آہی ، پی وائی او کے راہنما وحید آہی ، چوہدری عبدالرحمان وائس چیئرمین پی وائی او ، چوہدری جاوید اقبال ، چوہدری جواد ہزاری ، چوہدری ولید آہی، شاہ سوار رانجھا ، شاہ میر ، محمد علی ، چوہدری منیر آہی ، اسلم پرویز مغل، نعیم چوہدری ، پی ایس ایف کے صدر بشارت رضا، صوبیدار رفیق ، چوہدری یوسف خیرووال ، صوبیدار منظور نوا ں چک سمیت بڑی تعداد میں کارکنان شریک ہوئے اس موقع پر چوہدری پرویز اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ آصف علی زرداری اصول پسند ، دلیر ، بہادر آدمی ہیں وہ ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنا اچھی طرح جانتے ہیں پہلے بھی وہ گیارہ سال تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرچکے ہیں پہلے بھی سرخرو ہوئے اب بھی سرخرو ہو کر نکلیں گے کارکنان صبر و حوصلہ سے کام لیں ہم بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں آصف زرداری کہ رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی انتقامی کاروائیوں کے خلاف ڈٹ کر تمام سازشوں کا مقابلہ کریں گے جیالے جیلوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں وفاقی حکومت نے مخالفین پر عرصہ حیات تنگ کرنے ملک میں افراتفری پیدا کرنے اور بجٹ سے پہلے اور اب بجٹ میں مہنگائی کا طوفا ن پیدا کرنے کے علاوہ کچھ کام نہیں کیا

تازہ ترین خبریں