11:05 am
 سیاحتی مقامات کی خستہ حال سڑکوں سے حادثات بڑھ گئے،عوامی حلقے

سیاحتی مقامات کی خستہ حال سڑکوں سے حادثات بڑھ گئے،عوامی حلقے

11:05 am

سیاحتی مقامات کی خستہ حال سڑکوں سے حادثات بڑھ گئے،عوامی حلقے سڑکوں کی حالت درست کرنے کے علاوہ سڑکوں کے کناروں پر ر کاوٹیں لگائی جائیں راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)راولاکوٹ سیاحتی مقامات کو جانے والی شاہرات کی خستہ حالی کے باعث سیاحوں کی گاڑیوں کے آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں، گزشتہ روز سیاحوں کی ایک کار گاڑی نمبر LDG633 بنجونسہ جاتے ہوئے برمنگ میرا کے مقام پر جبکہ دوسری گاڑی چند میٹر کے فاصلہ پر راولاکوٹ آتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی ،جس کے نتیجہ میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ پہنچایا گیا جن میں سے تین افراد کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا، جبکہ بقیہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا اطلاعات کے مطابق تولی پیر روڈ پر دو موٹر سائیکلوں اور ایک کار کو بھی حادثات پیش آئے ، زخمیوں کا تعلق پنجاب سے بتایا گیا ،عوامی ،سیاسی و سماجی حلقوں نے سٹرکوں کی خستہ حالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاحتی مقامات پر آنے والے سیاحوں کی قیمتی جانوں کو بچا نے کیلئے سڑکوں کی حالت درست کرنے کے علاوہ سڑکوں کے کناروں پر ر کاوٹیں لگائی جائیں ۔ سیاحتی مقامات

تازہ ترین خبریں