11:13 am
 حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری عمران نیازی کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، محمد اصغر

حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری عمران نیازی کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، محمد اصغر

11:13 am

کھوئی رٹہ( نمائندہ اوصاف)پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیرنا ٹینگھم کے صدر چوہدری محمد اصغر آف منجوال نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری عمران نیازی کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے عمران نیازی کو پتہ ہے اسمبلی میں بجٹ باس کرانا مشکل ہے جس کی وجہ سے اس نے یہ ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دئیے ہیں ہم حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں پی ٹی آئی حکومت تبدیلی تو لا نہ سکی مگر انتقام کی سیاست پر اُتر آئی ہے اس طرح کے اوچے ہتھکنڈے ن لیگ اور ہمارے قائدین کو کمزور نہیں کر سکتے حکومت اپنی نا اہلی کو چھپانے کیلئے اپوزیشن کے خلاف اسطرح ہتھکنڈے
استعمال کر رہی ہے ہے چوہدری محمداصغرنے مزید کہاکہ اس طرح کے ہتھکنڈے ن لیگ کے کارکنان کو مرعوب نہیں کرسکتے عمران خان کی حکومت عوام توجہ آئی ایم ایف کے تیار کردہ بجٹ سے ہٹانے کیلئے نیب کا سہارا لی رہی ہے عوام اس بجٹ کو مسترد کرتے ہیں غریبوں کا خون چوسنے والا یہ بجٹ ہے عمران نیازی رات کی تاریکی میں قوم سے خطاب کرتا ہے مہنگائی اور بے روز گاری میں اضافے سے توجہ ہٹانے کیلئے عمران نیازی کرپشن کا راگ الاب رہا ہے حکومت احتساب کے نام پر اپوزیشن کی آواز کو نہیں دبا سکتی ہے میاں نواز شریف کو پاکستان کے عوام کے دلوں نکالا نہیں جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں