11:13 am
  پی ایس ای کے امتحان میں قواعد  کی دھجیاں بکھیری گئیں،امیدواران

پی ایس ای کے امتحان میں قواعد کی دھجیاں بکھیری گئیں،امیدواران

11:13 am

پی ایس ای کے امتحان میں قواعد کی دھجیاں بکھیری گئیں،امیدواران امیدواران کو فلوڈ مہیا کرکے سوالات کے درست آپشن بتائے،تحفظات دور کئے جائیں ہجیرہ(نمائندہ اوصاف)آزاد کشمیرپبلک سروس کمیشن 30مئی کوہونے والے پرچہ میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں بکھیری گئیں، امیدواران کو فلوڈ مہیا کرکے سوالات کے درست آپشن بتائے گئے، سکیل نمبر17اور18کی پوسٹوں کے لیے ایک ہی پرچہ لیا گیا، پبلک سروس کمیشن میں شامل ہونے والے امیدواروں کے شدید تحفظات، تفصیلات کے مطابق مورخہ 30مئی 2019کو پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والے امتحان میں سکیل نمبر17اور18کی اسسٹنٹ پروفیسراور لیکچررفزیکل ایجوکیشن پوسٹوں کے لیے ہونے والے امتحان کا ایک ہی پرچہ لیا گیا، جبکہ دونوں پوسٹوں کے لیے الگ الگ اشتہارمشتہر کیاگیا، پی ایس ای میں شامل امیدواروں کے بقول اسسٹنٹ پروفیسراورلیکچررفزیکل ایجوکیشن کے پرچہ میں سوال نمبر۳۴اورسوال نمبر۷۱ کے جواب میں چار آپشن تھے،جن میں کوئی جواب درست نہ تھا، پرچہ کے دوران پی ایس ای کی ایک نگران خاتون نے امیدواران سے کہاکہ ان سوالات کے جوابات میں آپ نے آپشن Dکو ٹک کرنا ہے، جس کے لیے فلوڈ مہیا کیاگیا، آزاد کشمیر پی ایس ای کے امتحان میں قواعد و ضوابط کے برعکس امتحان میں شامل امیدواران نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ پی ایس ای

تازہ ترین خبریں