11:14 am
میرپورشہریوں کی پلاٹوں کی فائلیں بلدیہ میں محفوظ ہیں،شہریار رشید

میرپورشہریوں کی پلاٹوں کی فائلیں بلدیہ میں محفوظ ہیں،شہریار رشید

11:14 am

میرپورشہریوں کی پلاٹوں کی فائلیں بلدیہ میں محفوظ ہیں،شہریار رشید ماضی میں ایم ڈی اے کی کرپشن کی کہانیاں زبان زد عام رہی ہیں ،بیان میرپور ( نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما و سماجی شخصیت انجینئر شہریار رشید انصاری نے کہا بلدیہ میرپور کے پلاٹوں کی فائلیں بلدیہ کے پاس ہی رہنی چاہیے۔بلدیہ میں شہریوں کے پلاٹوں کی فائلیں محفوظ ہیں۔ جبکہ ایم ڈی اے میں ماضی میں نقشہ ریوائز۔ پلاٹ ریوائز اور فائلیں غائب ہونے اور ڈبل فائلوں کی شکایات ملتی رہی ہیں۔ تارکین وطن کا اعتماد ابھی تک بحال نہیں ہو سکا اگر یہی صورت حال رہی تو بیرون ممالک سے کوئی بھی اپنے شہر میں سرمایہ کاری نہیں کرےگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انجینئر شہریار رشید انصاری نے کہا بلدیہ کو الاٹمنٹ کا اختیار نہیں لیکن منتقلی اور نقشہ پاس کرنے کا اختیار بلدیہ کے پاس رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا ماضی میں ایم ڈی اے کی کرپشن کی کہانیاں زبان زد عام رہی ہیں ان حالات میں بلدیہ کی فائلیں ایم ڈی منتقل نہیں ہونی چاہیے ورنہ شہری شدید احتجاج کرئینگے۔ شہریار

تازہ ترین خبریں