11:15 am
 نیب کی توپوں کا رُخ صرف اپوزیشن کی طرف کیوں ہے، مقبول گورسی

نیب کی توپوں کا رُخ صرف اپوزیشن کی طرف کیوں ہے، مقبول گورسی

11:15 am

کھوئی رٹہ( نمائندہ اوصاف)پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر ضلع کوٹلی کے جنرل سیکرٹری مقبول گورسی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نیب کی توپوں کا رُخ صرف اپوزیشن کی طرف کیوں ہے نیب حکومتی آلہ کار ہے احتساب کے نام سیاسی مخالفین کو راستے سے ہٹانے کی پالیسی ملکی مفاد میں نہیں ہو گی سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری سے حکومت پاکستان کی بوکلاہٹ کا نتیجہ ہے ہم سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو ملک انار کی کی جانب بڑھے گا نیب سیاسی قائدین کو نشانہ بنا رہی ہے حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ان خیالات کا
اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا مقبول گورسی ایڈووکیٹ نے مزید کہاکہ حکومت کی جانب سے 22کروڑ عوام کو بجٹ کا تحفہ بجٹ میں مہنگائی میں اضافے سے توجہ ہٹانے کیلئے گرفتاریاں شروع کر دی ہیں عمران نیازی کی حکومت عوام کو مہنگائی کا جوتحفہ دیا گیا ہے اس سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ سب کچھ کر رہی ہے آصف علی زرداری نے گیارہ سال جیل کاٹی مگر کچھ ثابت نہیں ہوا موجودہ حکومت اپنی نااہلیوں اور ناکامیوں کو چھپانے کیلئے مخالفین کو ہراساں کر رہی ہے پیپلز پارٹی کے قائدین کیلئے جیل جانا کوئی نئی بات نہیں ہم نے ہمیشہ ملک اور عوام کی خاطر جیلیں کاٹی ہیں پیپلز پارٹی کو جیلوں اور ہتھکڑیوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا۔

تازہ ترین خبریں