11:18 am
عوام کی فلاح و بہبود اور شہر کی تعمیر و ترقی ہمارا مشن ہے،اعظم رسول

عوام کی فلاح و بہبود اور شہر کی تعمیر و ترقی ہمارا مشن ہے،اعظم رسول

11:18 am

عوام کی فلاح و بہبود اور شہر کی تعمیر و ترقی ہمارا مشن ہے،اعظم رسول شہریوں کی شکایات کا ازالہ ہماری ذمہ داری ہے،ایڈمنسٹریٹر میو نسپل کارپوریشن مظفرآباد (سٹی رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر میو نسپل کارپوریشن خواجہ اعظم رسول نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور شہر کی تعمیر و ترقی ہمارا مشن ہے شہریوں کو درپیش مسائل کا حل ہمارا یک نکاتی ایجنڈہ ہے۔عوام کے لئے بلدیہ کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں شہریوں کی شکایات کا ازالہ ہماری ذمہ داری ہے۔خدمت خلق کی جو زمہ داری وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن اور وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلا نی نے ایڈمنسٹریٹر میو نسپل کارپوریشن کا عہدہ دیکر میرے اوپر ڈالی ہے میں اور میری پوری ٹیم اسے بھر پور ا نداز سے نبھا نے کی کوشش کر رہی ہے۔شہر کو خوبصورت بنا نے اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے۔ا ن خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریش خواجہ اعظم رسول نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسٹی صدر یوتھ و نگ ن لیگ ارم قریشی بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر میو نسپل کارپوریشن خواجہ اعظم رسول اور سٹی صدر یوتھ و نگ ن لیگ ارم قریشی نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے انتخابی منشور پر عملدرآمد شروع کر رکھا ہے مظفرآباد شہر کے میگا پراجیکٹس پر بہت جلد کام کا آغاز ہوجائے گا۔شاہ سلطا ن پل،لاری اڈے کی اپ گریڈیش ،واٹر باڈیز کی تعمیر سمیت دیگر منصوبے ن لیگ کی حکومت کا عوام کو تحفہ ہیں۔آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خا ن کی قیادت میں حقیقی عوامی حکومت بنی ہے جس نے حق دار کو اس کا حق گھر کی دہلیز پر دیا ہے۔ اعظم رسول

تازہ ترین خبریں