11:19 am
 سواد اعظم سیاسی جماعت آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس مشن کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے، ارشد حسین

سواد اعظم سیاسی جماعت آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس مشن کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے، ارشد حسین

11:19 am

میرپور(نمائندہ اوصاف) 87سالہ کردار کی مالک، سواد اعظم سیاسی جماعت آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس مشن کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے کل تک رائونڈ اور لاڑکانہ کے دروازے پر کھڑے ہو کر نعرے لگانے والے آج دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں نظریات اور افکار کے ساتھ سودے بازی کرنے والے آج اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے میں مصروف ہیں نظریات کو فروخت کرکے اقتدار کے مزے لینے والے آج کناروں کی تلاش میں ہیں یاد رکھیں وقت حساب ضرور لیتا ہے مسلح افواج پاکستان کے خلاف جاری مہم کو قوم مسترد کر چکے ہیں بلاول اور مریم نواز کی باتیں مفادات کی سیاست کے سوا کچھ نہیں نظریات پر قائم رہنے
والے ہمیشہ تاریخ کا حصہ بنتے ہیں آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی قیادت نڈر بے باک صلاحتیوں کی مالک ہے ریا ست جموں کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر میں جانوں کے نذرانے دینے والوں کے ساتھ غداری کرنے والے سلاخوں کے پیچھے ہی نظر آئیں گے ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنمائوں راجہ ارشد حسین ، عار ف حسین ودیگر نے مشتر کہ بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی سر پرستی میں مسلم کانفرنس کو مضبوط قوت بنانے کیلئے سر گرم عمل ہیں کل تک غیر ریاستی سیاست کے زریعے دم بھرنے والے مجنوں آج چوراہوں پر خوار ہو رہے ہیں ن لیگ کی حکومت ختم ہونے والی ہے احتساب کا عمل ضروری ہے ۔

تازہ ترین خبریں