11:19 am
  کوٹلہ تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن ہے،نورین عارف

کوٹلہ تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن ہے،نورین عارف

11:19 am

کوٹلہ تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن ہے،نورین عارف عوام کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پر دیں گے،وزیر صنعت و حرفت مظفرآباد (سٹی رپورٹر)وزیر صنعت و حرفت نورین عارف کا اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ ۔ حلقہ کوٹلہ کی یونین کونسل ہیر کٹلی گائوں کھنیاں کے مقام پر پہنچنے پرشاندار استقبال۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی ۔ کہوڑی کے مقام سے ایک بڑ ی ریلی کی صورت جلسہ گاہ لے جایاگیا۔نورین عارف کے ہمراہ ضلعی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر عارف خان ، حلقہ صدر راجہ امتیاز ، تحصیل صدر سردار زمان گجر ، انجینئر راجہ فراز خان ودیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر نورین عارف نے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کوٹلہ تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔حلقہ کوٹلہ میں کہوڑڑی بائی پاس روڈپر کام جاری ہے ۔ پٹہکہ ہسپتال پچاس بیڈز پر پہلے مشتمل تھا اب مزید تیس بیڈز کا اضافہ کیا جارہا ہے ۔ حلقہ میں پختہ سڑکات کا جال بچھایاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ حلقہ کوٹلہ کی عوام کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پر دیں گے ۔مجھے آج کھنیاں میں عوام کا جوش وخروش دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی ہے جس نے مجھے حلقہ کی تعمیرو ترقی کے جذبے کو بھی بڑھا دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کھنیا ں کی عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مسلم لیگ (ن)کی قیادت او ر مجھ پر بھروسہ کیا اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ جلسہ عام سے ٍضلعی صدر ڈاکٹر راجہ عارف خان ، راجہ امتیاز خان ، سردار زمان گجر ، سید اظہر ، راجہ محمد شبیر ، چوہدری مشتاق،سردار نصیر اللہ ، چوہدری عبدالکریم رفیق اور راجہ خورشید ، علی اصغر اعوان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ نورین عارف کا یونین کونسل ہیر کوٹلی اور کھنیاں کی عوام دل کی اتھا گہرائیوں سے شکر یہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے یونین کونسل ہیر کوٹلی کی عوام کے مسائل کو سمجھا اور انہیں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے حل کیا۔مقررین نے کہا کہ یونین کونسل ہیر کوٹلی کی عوام نورین عارف کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے ۔ نورین عارف

تازہ ترین خبریں