11:21 am
مسلم لیگ ن کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، میمونہ بخاری

مسلم لیگ ن کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، میمونہ بخاری

11:21 am

میرپور(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا جا رہا ہے دوسروں کے ہاتھ میں بلا دے کر ذاتی انا کی تسکین حاصل کرنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گاپاکستان مسلم لیگ ن کے پاس عوامی مینڈیٹ موجود ہے حمزہ شہباز اور ن لیگ کے قائد ین کے خلاف جاری انتقامی کاروائیاں نہ قابل برداشت ہیں پاکستان کو کھاڑا بنا کر حالات خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے عمران خان نیازی کی تمام سازشیں ناکام ہوں گئیں مسلم لیگ
ن عوامی جماعت ہے مفادات کی سیاست کر نے والے بہت جلد ناکامی کا منہ دیکھیں گے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا کریڈیٹ میاں خاندان کو جاتا ہے موجودہ حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے میں بُری طرح ناکام ہوچکی کارکنان مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری محترمہ میمونہ بخاری نے اپنے بیان میں کیا ۔

تازہ ترین خبریں