11:27 am
 سردار امتیاز بہار واقعی ایک درد دل رکھنے والے فرض شناس اور عوام دوست آفیسر ہیں، پیپلزپارٹی

سردار امتیاز بہار واقعی ایک درد دل رکھنے والے فرض شناس اور عوام دوست آفیسر ہیں، پیپلزپارٹی

11:27 am

راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)ایشین ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر سردار امتیاز بہار سے ان کے دفتر جا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردا ابرار حقانی سیاسی و سماجی رہنما سردار محمد جاوید صادق خان (ر)اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر، سردار محمد نذیر خان (ر) معلم سابق سنیئرنائب صدر ٹیچرز آرگنائزیشن آذاد کشمیر نے خصوصی ملاقات کی۔ اور ہورنہ میرہ مجاہد آبادٹائیںتھلہ روڈ کا پیچ ورک شروع کروانے پر ایشین ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر
سردار امتیاز بہار کا دل کی گہرائیوں سے اپنی جانب اور اپنی ٹیم اور عوام علاقہ ہورنہ میرہ کی جانب سے خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور زبردست الفاظ میں انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اور مباک باد دی ہے۔ اور کہا ہے کہ سردار امتیاز بہار واقعی ایک درد دل رکھنے والے فرض شناس اور عوام دوست آفیسر ہیں۔ جہنوں نے پیچ ورک کو باقاعدہ طور پر شروع کروا کر عوام علاقہ ہورنہ میرہ اور پاچھیوٹ کی عوام کے دل ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جیت لیے ہیں۔ ایسے فرض شناس آفیسر اگر آذاد کشمیر کے تمام محکموں اور اداروں میں ہوں۔تو آذاد کشمیر کو ہم پوری دنیا کے لیے رول ماڈل ریاست بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس وفد کو یقین دلایا ہے کہ میں خود ویزٹ کر کے پیچ ورک کے معیار کو دیکھوں گا۔ اور جس قسم کی کمی ہو?ی اس کا بھی ازالہ کرواوں گا۔ انہوں نے وفد کا شکریہ ادا کرنے کے علاوہ عوام علاقہ ہورنہ میرہ کے اتحاد و اتفاق کو بھی مثالی قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں