11:29 am
  لیگی حکومت آزادکشمیرکو  ماڈل اسٹیٹ بنارہی ہے،راجہ مقصود

لیگی حکومت آزادکشمیرکو ماڈل اسٹیٹ بنارہی ہے،راجہ مقصود

11:29 am

لیگی حکومت آزادکشمیرکو ماڈل اسٹیٹ بنارہی ہے،راجہ مقصود پورے آزادکشمیرمیں تعمیرترقی کے کام تیز رفتاری سے جاری ہیں میرپور(نامہ نگار)آزادجموں وکشمیرقانون سازاسمبلی کے سابق ممبروضلعی صدرمسلم لیگ ن راجہ مقصود احمدخان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میں آزادکشمیرکو تعمیروترقی کے لحاظ سے ماڈل اسٹیٹ بنارہی ہے آزادکشمیر کے آئندہ بجٹ میں مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی فلا ح و بہبود کے لیے ترقیاتی منصوبہ جات کے ساتھ ساتھ بے روز گاری کے خاتمہ کے لیے مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ آزاد کشمیر کی میں سڑکات اعلیٰ معیار کے مطابق تعمیرہورہی ہیں۔وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان اور ان کی ٹیم عوامی فلاح وبہبود کے لیے دن رات کوشاں ہے جس کے ثمرات بلاتخصیص عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ پورے آزادکشمیرمیں تعمیرترقی کے کام تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے جس کوعوام کابھرپور اعتماد حاصل ہے۔ حکومت عوامی فلاح وبہبود کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرےگی۔مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں اپنے منشور پرعمل کرتے ہوئے عوامی مسائل ان کی دہلیز پرحل کررہی ہے۔بلاتخصیص برادری وعلاقہ تعمیروترقی کے کام شروع ہیں، اب سرکاری نوکریاں بھی میرٹ پراہل لوگوں کودی جارہی ہے،کسی کی حق تلفی کسی صورت نہیں ہوگی۔ مسلم لیگ ن کی حکومت صحت،تعلیم، پانی ،بجلی ،سڑکات سمیت عوامی فلاح وبہبود کے کام ترجیح بنیادوں پرکررہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ متاثرین ایل او سی کے لیے حکومت کی طرف سے پیکج اور کمیونٹی بنکرز احسن اقدام ہیں جس سے ایل او سی پررہنے والوں کی جانوں کوتحفظ ملے گا۔ راجہ مقصود

تازہ ترین خبریں