11:30 am
سرکاری اراضی کاتحفظ ہماری ذمہ داری ہے ، ندیم جنجوعہ

سرکاری اراضی کاتحفظ ہماری ذمہ داری ہے ، ندیم جنجوعہ

11:30 am

سرکاری اراضی کاتحفظ ہماری ذمہ داری ہے ، ندیم جنجوعہ حکومت آ ثار قدیمہ کےایسڈ کومحفوظ بنانےکیلئےہنگامی بنیادوں پرکا م کر رہی ہے پلندری (نمائندہ اوصاف) ڈپٹی کمشنر سدہنوتی ندیم احمد جنجوعہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر آ ثار قدیمہ کے ایسڈ کو محفوظ بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کا م کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت نے باقاعدہ بجٹ رکھا ہوا ہے۔ آئندہ آنےوالے دنوں میں آغا خان فائونڈیشن حکومت آزادکشمیر کےمعاملات فائنل ہو جائیں گے۔ جو آ ثار قدیمہ کے حوالے سے پور ے کشمیر میں کام کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ سدھنوتی ایک تاریخی مقام ہے۔ اس علاقہ میں دلکش خوبصورت نظاروں کی کو ئی کمی نہیں ۔سیاحت کے حوالے سے بہت زیادہ مواقع مو جو د ہیں۔ توجہ دینے سے بہت کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ آ ثار قدیمہ مو جود ہے۔ رانی با ولی ،راجہ کا بنگلہ ،بارل اور منگ آئین پا نہ قلعے ،اسلام پورہ مندر یہ ہمارے ایسڈ ہیں ان پر کام کیا جائے گا اور اصل حالت میں ہی بنائیں گے ۔ان جگہوں پر عوام کی سہولیات کے لئے سڑکیں بنائیں گے ۔انھوں نے کہا کہ آزاد حکومت کا پہلا دار الحکومت جو نجال ہل اس ضلع میں مو جو دہے جو تاریخی ہونے سے سیاحتی مقام کی حیثیت بھی رکھتا ہے یہ ایک تاریخی مقام ہے اس کو نظر اندازنہیں کیا جا ئے گا اُنھوں نے کہا کہ پلندری میں سرکاری اراضی پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دوں گا اُنھوں نے بارل روڈ بلدیہ اڈہاور رانی روڈ پر ہونے والے غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کے لئے ماتحت سٹاف کو سخت ہدایات جار ی کی ہیں کہ ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔سرکاری اراضی کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ جنجوعہ

تازہ ترین خبریں