11:35 am
 پرائیویٹ ہسپتال مریضوں سے اضافی رقم بٹورنے لگے،متاثرین

پرائیویٹ ہسپتال مریضوں سے اضافی رقم بٹورنے لگے،متاثرین

11:35 am

پرائیویٹ ہسپتال مریضوں سے اضافی رقم بٹورنے لگے،متاثرین غیر معیاری ادویات،غیر ضروری لیب ٹیسٹ اورانجکشنز کو ڈھال بنا لیا میرپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) منی لنڈن میں سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز سرجنز اور سپیشلسٹس کی اکثریت نے جلادوں اور قصابوں کا روپ دھار لیا، شہر بھر میں بڑے بڑے مہنگے ترین کمرشل پلازوں میں قائم پرائیویٹ ہسپتالوں میں چیک اپ کرانے کیلئے آنے والے مریضوں کے لواحقین سے زیادہ سے زیادہ رقم بٹورنے کیلئے غیر ضروری لیب ٹیسٹ کرانے، ادویات کے نام پر غیر معیاری ادویات، انجکشنز کا اندھا دھند استعمال کر کے چلتے پھرتے مریض کو لاش میں تبدیل کرنے کا دھندا جاری، پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان اور پرائیویٹ کلینکس چلانے والے ڈاکٹرز کی طرف سے علاج معالجہ کے نام پر موت کے منہ میں دھکیلنے کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کوئی سنجیدہ قدم اٹھا سکی نہ وزیر صحت عامہ آزادکشمیر اور سیکرٹری ہیلتھ سروسز پر مشتمل با اختیار حکومتی اتھارٹی پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس پر موت بانٹنے اور چلتے پھرتے زندہ انسانوں کو علاج معالجہ کے نام پر موت کی اندھی اور اندھیری وادی میں جلب زر کی لالچ اور ہوس میں مسیحائوں کے روپ میں وحشی درندوں کے خلاف قانون سازی اور بائی لاز مرتب کرنے اور پہلے سے موجود قوانین کے عملی نفاذ اور اطلاق کیلئے اقدامات اٹھا سکے۔ عوامی حلقوں کا پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس کیلئے ضابطہ کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ۔ پرائیویٹ ہسپتال

تازہ ترین خبریں