11:36 am
  آزاد خطہ میں پائیدار ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا،میراکبر

آزاد خطہ میں پائیدار ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا،میراکبر

11:36 am

آزاد خطہ میں پائیدار ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا،میراکبر حکومت آمدہ بجٹ میں 5سالہ منصوبہ بندی کا آغاز کررہی ہے،وزیر جنگلات مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آزاد کشمیر میں جامع منصوبہ بندی کے تحت بجٹ کے تصرف کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے گزشتہ تین سال موجودہ حکومت نے عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی فنڈز خرچ کیے حکومت آزاد کشمیر آمدہ بجٹ میں 5سالہ منصوبہ بندی کا آغاز کررہی ہے بجٹ میں 5سال کی ترجیحات کا تعین ہوگا جس سے آزاد خطہ کے اندر پائیدار ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا آمدہ بجٹ آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا اور عوامی امنگوں کا آئینہ دار ہو گا حکومت آزادکشمیر نے خطہ کے اندر پائیدار ترقی کے لیے ٹھوس حکمت عملی تیار کی ہے جس کے تحت 5سالہ ترقیاتی منصوبہ شروع کیا جا رہا ہیں تاکہ ترقیاتی بجٹ کا درست تصرف ممکن ہو سکے اور عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر آ سکیں حکومت نے جامع حکمت عملی کے تحت پہلے تین سال کا بجٹ انفراسٹریکچر بالخصوص شاہرات کی اپ گریڈیشن کے لیے خرچ کیا ہے تاکہ عوام الناس کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کے لیے رابطہ ممکن ہو سکے آمدہ بجٹ میں عوام کو بلا تخصیص بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے وافر مقدار میں بجٹ مہیا کیا جائے گا بجٹ تیاری کے دوران تمام مکاتب فکر کو اعتماد میں لیا جارہا ہے اور مثبت تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا حکومت کا 5سالہ منصوبہ تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا 5سالہ منصوبے کے تحت خطہ کے اندر پائیدار ترقی کو ترجیح دی گئی ہے آزاد کشمیر کے عوام کو بلا تخصیص تعمیر و ترقی سے مستفید کریں گے ۔و زیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ویژن کے مطابق انفراسٹریکچر پروگرام کے تحت آزادکشمیر بھر میں چھوٹے چھوٹے منصوبوں کے تحت سڑکیں ،ودیگر ترقیاتی منصوبہ جات پر کا م تیزی سے جاری ہے اور دور دراز کے پہاڑوں پر بسنے والے لوگوں کو ان کی بنیادی سہولیات میسر کی جارہی ہے صحت کے شعبہ میں آزادکشمیر میں پہلی دفعہ زکواةکے فنڈز کو ایمرجنسی میں تبدیل کیاگیا ہے جس سے ہسپتالوں میں بے سہارا اور غریب لوگوں کوعلاج معالجہ کی مفت سہولیات مہیا ہورہی ہیں و زیر جنگلات نے کہا کہ حکومت تحر یک آزاد ی کشمیر گڈ گو رننس اور میرٹ کی بحالی کے سا تھ ساتھ غریب عوام کے مسائل کو ان کی د ہلیز پہ حل کر نے کی طرف پوری توجہ دئے رہی ہے ایل او سی کے عوام کے لئے بجٹ میں فنڈ مختص کیے ہیں ان کی بحالی کو یقینی بنایا جا ئے گا، آمدہ بجٹ میں تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے مختلف سکیمیں متعارف کرائی جائیں گی جنگلات ،تعلیم ،سیاحت ،زراعت کے شعبوں سمیت دیگر سیکٹرز میں روزگار کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین سالوں میں ہونے والی ترقی آزادکشمیر میں نمایاں طور پر دیکھی جا سکتی ہے جس کا اعتراف تمام حلقے کررہے ہیں ۔ریاست کے ہر علاقے میں تعمیر و ترقی ہوئی ہے جبکہ آزادکشمیر کی تمام بڑی شاہرایں مکمل ہو چکی ہیں یا ان پرکام جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت آزاد کشمیر پائیدار ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا چاہتی ہے اس مقصد کے لئے بجٹ تیاری کے دوران وسیع پیمانے پر مشاورت کی گی ہے تاکہ عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جاسکیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت جنگلات کے ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ میراکبر

تازہ ترین خبریں