11:37 am
جھنڈابگلہ روڈ کھنڈارت میں تبدیل،کوئی پرسان حال نہیں،عوامی حلقے

جھنڈابگلہ روڈ کھنڈارت میں تبدیل،کوئی پرسان حال نہیں،عوامی حلقے

11:37 am

جھنڈابگلہ روڈ کھنڈارت میں تبدیل،کوئی پرسان حال نہیں،عوامی حلقے سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے ٹرانسپورٹر ز کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے پلندری (نمائندہ اوصاف) پلندری تاسہر ہنجالکوٹ براستہ جھنڈابگلہ روڈ کھنڈارت کا منظر پیش کر رہی ہے تباہ حال گہل نما سڑک کی وجہ سے قیمتی گاڑیاں تباہ و برباد ہو رہی ہیں سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے ٹرانسپورٹر اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے سفری مشکلات کا سامنا ہے سینکڑوں افراد روڈ کی بُری حالت کے باعث دھکے کھانے پر مجبورہیں ، روڈ کی نالیاں ختم ہو چُکی ہیں جہاں کہیں تھوڑی بہت نالی موجود ہے وہ نالیاں بھی مکمل طور پر مٹی سے بھر چکی ہیں لینڈ سلائیڈنگ سے روڈ پر آنے والا ملبہ آنے سے روڈ سُکڑ چُکی ہے جگہ جگہ سے دیوار یں گر چُکی ہیں شکایت کی جائے تو کس کو کی جائے ٹرانسپورٹر اور عوام پریشان ،روڈ پر سفر تو دور کی بات پیدل چلنا بھی محال ہو چکا ہے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں بدل چکا ہے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ روڈ عوام علاقہ کے لئے وبال جان بنی ہوئی ہے عوام علاقہ اور ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے حال پر رحم کیا جائے اور اس سڑک کی مرمتی کی جائے تاکہ عوام اور ٹرانسپورٹرز کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے جس سے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آسکیں۔ جھنڈابگلہ

تازہ ترین خبریں