11:37 am
سہنسہ میں گندگی کے باعث  بیماریاں عام ہوگئی ہیں،عوامی حلقے

سہنسہ میں گندگی کے باعث بیماریاں عام ہوگئی ہیں،عوامی حلقے

11:37 am

سہنسہ میں گندگی کے باعث بیماریاں عام ہوگئی ہیں،عوامی حلقے بلدیہ کے ملازمین نے عید سے دو دن قبل ہی کام کر نا بند کر دیا تھا سہنسہ ( نمائندہ خصوصی ) بلدیہ والے لمبی تان کر سو گئے ۔ پچھلے دس روز سے کوڑا کر کٹ نہیں اٹھایا جا سکا ۔ بدبو و تعفن کے باعث شہر میں آشوب چشم ، الرجی اور خارش کی بیماریاں عام ہوگئیں ۔ بلدیہ کے ملازمین نے عید سے دو دن قبل کام کر نا بند کر دیا ۔ صفائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ۔ عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے باوجود بلدیہ شہر کی صفائی کر نے میں ناکام دکھا ئی دے رہا ہے کوچوں محلوں اور مرکزی شاہرات پر کوڑے کے بڑے بڑے ڈھیر بلدیہ کا منہ چڑھانے لگے جو سہنسہ کے تاجروں شہریوں ، ٹرانسپورٹروں اور راہگیروں و مسافروں کے لیے اذیت کا باعث بن گئے حکومت آزاد کشمیر بلدیہ کی لاپروائی کا نوٹس لیتے ہوئے شہر کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنائے ۔ بیماریاں

تازہ ترین خبریں