11:38 am
اپوزیشن جماعتیں عوام دشمن بجٹ کے خلاف آواز بلند کریں،فرہاد علی

اپوزیشن جماعتیں عوام دشمن بجٹ کے خلاف آواز بلند کریں،فرہاد علی

11:38 am

اپوزیشن جماعتیں عوام دشمن بجٹ کے خلاف آواز بلند کریں،فرہاد علی وفاقی حکومت کےبجٹ نےغریبوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی)چیئرمین پی ڈی اے سردار فرہاد علی خان نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے پیش کردہ بجٹ عوام دشمن اور یہودی لابی کا تیار کردہ ہے۔جس کے منفی اثرات غریب عوام پر پڑے ہیں اور غریبوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا گیا ہے۔دوائیوں سے لے کر اشیائے خوردو نوش پر بے جا ٹیکسز لگا کر ناجانے کس طرح کی نمائندگی کا حق ادا کیا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار سردار فرہاد علی خان کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ پاکستان کا نہیں بلکہ عالمی مالیاتی ادارے کے نمائندوں نے تیارکیا ہے جس میں غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اس عوام دشمن بجٹ کے خلاف مشترکہ طور پر آواز بلند کریں تاکہ عوامی نمائندگی کا حق ادا ہوسکے۔ فرہاد علی

تازہ ترین خبریں