11:38 am
وفاقی حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرے، اقبال انقلابی

وفاقی حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرے، اقبال انقلابی

11:38 am

وفاقی حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرے، اقبال انقلابی پی ٹی آئی نے ملک سےغربت، مہنگائی کے خاتمہ کا وعد ہ کیا تھا،طار ق بٹ بھمبر (بیورورپورٹ) ضلعی صدر مسلم کانفرنس بھمبر اقبال انقلابی اور سٹی صدر خواجہ طار ق محمود بٹ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مہنگائی کے خاتمہ کے لیے عملی اقدامات کرے. آئے روز پیٹرولیم منصوعات کی قیمت بڑھا کر غریب لوگوں کو مہنگائی کی چکی میں پسنے پر مجبور کیا جارہا ہے. غربت اور بے روزگاری سے پہلے ہی عام آدمی پریشان ہے .عمران خان پی ٹی آئی نے ملک سے غربت مہنگائی بے روزگاری کے خاتمہ کا وعد ہ کیا تھا. لیکن تمام وعدے نظر انداز کرکے بجٹ میں بھی مہنگائی کا طوفا ن برپا کردیا گیا. فوری طور پر عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ غریب لوگ سکھ کا سانس لے سکیں۔ اقبال

تازہ ترین خبریں