11:39 am
مسلم کانفرنس کی جدو جہدکامقصد اقتدارنہیں،قمر زمان چوہدری

مسلم کانفرنس کی جدو جہدکامقصد اقتدارنہیں،قمر زمان چوہدری

11:39 am

مسلم کانفرنس کی جدو جہدکامقصد اقتدارنہیں،قمر زمان چوہدری آصف زرداری اور نواز شریف خاندان انٹر نیشنل کرپٹ ڈکلیر ہو چکے ہیں ،گفتگو سہنسہ ( نمائندہ خصوصی ) مسلم کانفرنس ساؤتھ یو۔ کے صدر قمر زمان چوہدری المعروف قمری نے کہا کہ مسلم کانفرنس کی جدو جہد کا مقصد حصول اقتدار نہیں بلکہ کشمیریوں کے حقوق کی پہرہ داری ریاستی تشخص کا تحفظ مسلح افواج کا دفاع استحکام پاکستان داخلی و خارجی پالیسیوں کی کامیابی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور تحریک آزاد ی کشمیر کی تکمیل کیلیے عملی کردار ادا کرنا ہے ۔ یہ جماعت ریاست کی بقاء عوامی حقوق کے تحفظ اور قومی جدو جہد سے عبارت ہے ۔ آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف خاندان انٹر نیشنل کرپٹ ڈکلیر ہو چکے ہیں ۔ میاں نواز شریف اور زرداری کا ٹائی ٹینک ڈوبنے والا ہے ، فاروق حیدر کے اقتدار کا سورج غروب ہوتے ہی اسمبلی میں بیٹھے ہوئے لوگ واپس ریاستی جماعت کا حصہ بن جائیں گے۔ ملک کے اندر اور باہر پوری دنیا کو پتہ چل گیا کہ افواج پاکستان کیا صلاحیت رکھتی ہے۔غیر ریاستی جماعتوں نے کشمیریوں کے تشخص اور تحریک آزادی کشمیر کو کمزور کیا۔ مسلم کانفرنس ہی ریاست کے وقار کی علامت ہے۔وہ وقت دور نہیں جب آزاد خطے کے اندر ایک بارپھر مسلم کانفرنس کا دور ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاستی جماعت ہی نہیں نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہراول دستے کا کام سرانجام دیتی آئی ہے اور آئیندہ بھی دیتی رہے گی۔ انھوں نے کہا مسلم کانفرنس ریاست کے تشخص اور وقار کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ یہی جماعت ریاستی تشخص کی ضامن اور کشمیریوں کی پہچان رکھنے کے علاوہ استحکام پاکستان کی داعی جماعت بھی یہی ہے ۔جس نے بے پناہ مشکلات کے باوجود ریاست کے تشخص کو برقرار رکھا اور کشمیریوں کے مفادات کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔ آزادی کے بیس کیمپ کو ختم نہیں ہونے دیا، جب بھی کشمیریوں کا تشخص مجروح کرنے کی کوشش کی گئی تو اس سازش کا ڈٹ کا مقابلہ کیا۔ مسلم کانفرنس کے خلاف کی جانے والی تمام سازشیں اب دم توڑ چکی ہیں وہ نظریاتی اور مخلص کارکن جو جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ نامساعد حالات اور مشکلات کے باوجو د استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج اسمبلی کے اندر مسلم کانفرنس ہی واحد قوت ہے جو عددی لحاظ سے کم ہونے کے باوجود ریاستی عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔ اور ایوان سے باہر بھی کشمیریوں کے حقوق پر پہرے داری کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ مسلم کانفرنس قائداعظم محمد علی جناح کی دعائوں، رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس، مجاہد اول سردار قیوم کی قربانیوں کا ثمر اور سردار عتیق احمد کی فہم و فراست، سیاسی بصیرت اور عالمی تناظر پر گہری نظر نے جماعت کو ایک بار پھر ریاست کے اندر ایک بڑی قوت بنا دیا ہے۔ قمر زمان

تازہ ترین خبریں