12:42 pm
وزیرتعلیم آزادکشمیر سے ٹیچرز آرگنائزیشن کےنمائندوں کی ملاقات

وزیرتعلیم آزادکشمیر سے ٹیچرز آرگنائزیشن کےنمائندوں کی ملاقات

12:42 pm

وزیرتعلیم آزادکشمیر سے ٹیچرز آرگنائزیشن کےنمائندوں کی ملاقات حکومتی وسائل کیمطابق اساتذہ کی اپ گریڈیشن کو جلدیکسو کیا جائیگا ،افتخار گیلانی مظفرآباد (سٹاف رپورٹر) بیرسٹر افتخار گیلانی وزیر تعلیم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے دفتر میں آزاد کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سردار محمد سجاد خان اور مرکزی جنرل سیکرٹری راجا مجیب الرحمن نے ملاقات کی اور وزیر تعلیم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سید افتخار گیلانی کو اساتذہ کے اندر پائی جانے والی بے چینی اور مایوسی سے آگاہ کرتے ہوئے دیگر مسائل کے علاوہ اپ گریڈیشن کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بیرسٹر افتخار گیلانی وزیر تعلیم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر نے کہا کہ مجھے اس بات کا مکمل احساس ہے کہ اساتذہ کی اپ گریڈیشن ضروری ہے۔ کیونکہ دیگر ملازمین کی اپ گریڈیشن ہو چکی ہے۔ حکومتی وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کے معاملہ کو یکسو کیا جائے گا۔ میری تو یہ خواہش ہے کہ اساتذہ کو بہتر سے بہتر سکیل دے کر ان کے اندر پائی جانے والی بے چینی کا ازالہ کیا جا سکے۔ وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اساتذہ کے مسائل یکسو کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انشاء اللہ جلد ہی میٹنگ کر کے جو بات طے کی جائے گی اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ اساتذہ کرام ملک اور قوم کے معمار ہوتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ اساتذہ کرام ملک اور قوم کی بہتر طریقہ سے خدمت کریں گے۔ وزیر تعلیم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اساتذہ کے تمام مطالبات کو حکومتی وسائل کے اندر رہتے ہوئے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے حوالے سے سیکرٹری مالیات سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اساتذہ کے مسائل سے آگاہ ہے۔ اور وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی ہدایت پر آئندہ بجٹ میں اساتذہ کو خصوصی پیکج دیں گے۔اساتذہ نمائندوں نے وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ میٹنگ بلانےکا مطالبہ کیا۔ ملاقات

تازہ ترین خبریں