11:21 am
 وفاق نے نامساعد حالات میں بھی عوام دوست بجٹ پیش  کیا، تبارک علی

وفاق نے نامساعد حالات میں بھی عوام دوست بجٹ پیش کیا، تبارک علی

11:21 am

وفاق نے نامساعد حالات میں بھی عوام دوست بجٹ پیش کیا، تبارک علی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں معقول اضافہ کیا گیا،سابق مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی مظفرآباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے سابق مرکزی نائب صدر و سابق امیدوار اسمبلی حلقہ کوٹلہ وسابق مشیر حکومت سردار تبارک علی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قائم وفاقی حکومت نے نامساعد حالات اور معاشی مشکلات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کرکے مثال قائم کردی ہے ۔بجٹ میں غریب عوام کو بھرپور ریلیف دیا گیا ہے ۔ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بھی معقول اضافہ کیا گیا ہے۔ٹیکس کا بہترین نظام متعار ف کرایا گیا ہے ۔بجٹ کے بعد ناقدین کے منہ بند ہو گئے ہیں۔ عمران خان کا قوم سے حالیہ خطاب بہت جاندار اور واضح ہے جس میں کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا ایک بار پھر اعادہ کیا گیاہے ۔پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہورہی ہے۔ نیا پاکستان ابھر کرسامنے آرہاہے ۔ بہت جلد بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی قیادت میں آزادکشمیر میں بھی تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی ۔ گزشتہ روز تحریک انصاف حلقہ کوٹلہ کے مرکزی دفتر میں کارکنا ن اور عمائدین حلقہ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے جب اقتدار سنبھالا اس وقت پاکستا ن قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا تھا ۔ کرپٹ سیاستدانوں نے ملک کو لوٹ کر دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا دیا تھا مگر اب الحمدللہ پاکستان کے حالا ت بہتر ہورہے ہیں ۔ معیشت اپنے پائوں پر کھڑی ہورہی ہے ۔ تبدیلی کے مثبت اثرا ت آزادکشمیر پر بھی پڑ رہے ہیں۔ جلد یہاں بھی بیرسٹر سلطان کی سربراہی میں حکومت بنے گی کیونکہ مسلم لیگ ن کی موجودہ مسلط شدہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکا م ہو چکی ہے۔ یہ حکومت جانے والی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ کے عوام کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے ۔ عوام کے حقوق کی آواز اقتدار میں ہوں یا اقتدار سے باہر ہر حال میں بلند کرتے رہیں گے۔ تبارک علی

تازہ ترین خبریں