11:22 am
 بھمبر ، ڈھیر ی وٹاں بازار میں بجلی کا نیا ٹرانسفارمر نصب کیا جائے،تاجر

بھمبر ، ڈھیر ی وٹاں بازار میں بجلی کا نیا ٹرانسفارمر نصب کیا جائے،تاجر

11:22 am

بھمبر ، ڈھیر ی وٹاں بازار میں بجلی کا نیا ٹرانسفارمر نصب کیا جائے،تاجر ٹرانسفارمر کےآئے روز خراب ہونے سےبجلی کی بندش سے عوام تنگ آگئی ہے بھمبر (بیورورپورٹ)ڈھیر ی وٹاں بازار میں بجلی کا ٹرانسفارمر آئے روز خراب ہونے لگا ، بجلی کی آئے روز بندش سے تاجر شدید پریشا ن کاروبار متاثر ، گرمی سے تاجر اور گاہگوں اور نجی سکولز کا برا حال 50kv کے ٹرانسفارمر کی جگہ 100kv کا ٹرانسفامرنصب کیا جائے تاجروں کا مطالبہ ، ڈھیر ی وٹاں بازار میں بجلی کا 50kvکا ٹرانسفامر آئے روز خراب ہونے لگا ہے 50KV کے ٹرانسفارمر پر لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے آئے روز خراب ہونا معمول بن گیا ہے بازار کے تاجر اپنی مدد کے تحت ٹرانسفامر کو مرمت کروا کروا کر تھک گئے ہیں آئے روز بجلی کے بند ہونے کی وجہ سے تاجروں کا کاروبا بھی شدید متاثر ہورہا ہے جبکہ گرمی سے تاجروں اور گاہگوں کا بھی برا حال ہے ڈھیری وٹاں بازار کے تاجروں نے محکمہ برقیات کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسفار مر کے آئے روز خراب ہونے اور بجلی کی بند رہنے کی وجہ سے تنگ آچکے ہیں ہر مرتبہ ٹرانسفارمر کو مرمت کروانے کیلئے 20,20 ہزار روپے دئیے ہں لیکن ہمارا بجلی کا مسئلہ حل نہیں ہورہا ہے محکمہ برقیات ڈھیری وٹاں بازار میں 50kv کے ٹرانسفارمر کے بجائے 100kv کا ٹرانسفارمر لگا کر ہمارے بجلی کے مسئلہ کو حل کرئے ۔ تاجر

تازہ ترین خبریں