11:22 am
خالد ابراہیم کے نظریئے کے مطابق جدوجہد جاری رکھیں گے، نشاط کاظمی

خالد ابراہیم کے نظریئے کے مطابق جدوجہد جاری رکھیں گے، نشاط کاظمی

11:22 am

خالد ابراہیم کے نظریئے کے مطابق جدوجہد جاری رکھیں گے، نشاط کاظمی قانونی کی حکمرانی میرٹ کی بالادستی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں کھڑی شریف (زاہد شاہ سے ) جموں وکشمیر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید نشاط کاظمی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سردار خالد ابراہیم مرحوم کے نظریئے کے مطابق جدوجہد جاری رکھیں گے قانونی کی حکمرانی میرٹ کی بالادستی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں ۔قائد سردار خالد ابراہیم کی بے وقت موت کا دکھ کبھی ختم نہیں ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوصاف فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سید نشاط کاظمی ایڈووکیٹ نے کہا ہے عید الفطر بھی تمام قائدین وکارکنوں نے انتہائی سادگی اور غم میں گزار ہے کیونکہ ہم اپنے قائد محترم محبت واخلاص کے پیکر بے باک ونڈر کشمیری سیاسی رہنما سردار خالد ابراہیم سے محروم ہوگئے ہیں ۔ اللہ تعالٰٰ انکے بیٹے سردار حسن ابراہیم ممبراسمبلی کی زندگی دراز کے ۔ جو اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں سید نشاط کاظمی ایڈووکیٹ نے ایک سوال پر بتایا کہ پارٹی کومزید فعال ومنظم کرنے کیلئے رہنمائوں وکارکنوں سے مشاورت کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پیپلزپارٹی خطہ میں گڈ گورننس کے قیام میرٹ کی بالادستی قانون کی اداروں کی مضبوطی اور عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کرتی رہے ہیں ۔ سید نشاط کاظمی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بھارتی حکمران اس وقت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر جو ظلم وبربریت دو ر نہیں جب مسئلہ کشمیر کشمیر ی قوم کی امنگوں کے مطابق حل ہوگا ۔ اور تحریک آزاد ی کشمیر کا میاب ہوگی اور دونوں اطراف کے کشمیری آزادی کا جشن منائیں گے ۔ نشاط کاظمی

تازہ ترین خبریں