11:22 am
 ممتاز راٹھورکی برسی 16جون کو دھڑہ راجگان میں منائی جائے گی،اذان جاوید

ممتاز راٹھورکی برسی 16جون کو دھڑہ راجگان میں منائی جائے گی،اذان جاوید

11:22 am

ممتاز راٹھورکی برسی 16جون کو دھڑہ راجگان میں منائی جائے گی،اذان جاوید برسی کی تقریب میں لطیف اکبر سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین شرکت کریںگے باغ(نمائندہ خصوصی)ممبر سنٹرل کمیٹی پی ایس ایف آزاد کشمیر اذان جاوید راٹھور نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر قائد کشمیر راجہ ممتاز حسین راٹھورکی20ویں برسی 16جون کو دھڑہ راجگان تحصیل ممتاز آباد حویلی میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہیں برسی کی تقریب میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر ،سمیت آزاد کشمیر بھر سے دیگر تمام سیاسی ،مذہبی،سماجی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے برسی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں برسی میں ہزاروں افراد شرکت کر کے اپنے محبوب قائد کو خراج تحسین پیش کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اذان جاوید راٹھور نے کہا کہ سابق وزیر حکومت سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فرزند ممتاز حسین راٹھور راجہ فیصل ممتاز راٹھور برسی کی تیاری کا جائزہ لینے کے لیے خود آج حویلی میں پہنچ چکے ہیں جو برسی کی تیاری کی خود نگرانی کریں گے برسی کی تیاری میں کارکنوں میں جوش وخروش پایا جاتا ہے ۔ انہوں نے حویلی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس برسی میں بھرپور شرکت کرکے اپنے محبوب قائد کو خراج عقیدت پیش کریں۔ اذان جاوید

تازہ ترین خبریں