11:24 am
شہری پبلک ہیلتھ  کی نااہلی کے باعث صاف پانی سے محروم ہیں، ثاقب بشیر

شہری پبلک ہیلتھ کی نااہلی کے باعث صاف پانی سے محروم ہیں، ثاقب بشیر

11:24 am

شہری پبلک ہیلتھ کی نااہلی کے باعث صاف پانی سے محروم ہیں، ثاقب بشیر بھمبر شہر کے لیے 28 کروڑ کی خطیر رقم سے واٹر سپلائی پراجیکٹ کیلئے مختص کی گئی تھی بھمبر (بیورورپورٹ) بھمبر کے شہریوں کو کروڑوں روپے خرچ کرکے بھی صاف پانی نہ ملا تو اس کی ذمہ داری محکمہ پبلک ہیلتھ پر عائد ہوگی جن کی ملی بھگت سے پمپنگ لائن پر کئی سوالیہ نشان لگ چکے ہیں جس کی اصلاح کی ابھی تک کوئی کوشش سامنے نہیں آئی جبکہ 8 کلومیٹر میں سے تقریبا 5 کلومیٹر تک کے پائپ کو ویلڈنگ کرکے بچھایا جاچکا ہے جوکہ سراسر محکمہ کے طے شدہ پلان سے ہٹ کر ہے ان خیالات کا اظہار سٹیزن فورم کے راہنما سماجی و سیاسی کارکن ثاقب بشیر بٹ نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر شہر کے لیے 28 کروڑ کی خطیر رقم سے واٹر سپلائی پراجیکٹ کا آغاز ہوا ہے جس میں 7 کروڑ روپے سے بڑہنگ تا سماہنی چوک بھمبر میں پمپنگ لائن بچھائی جارہی ہے جس میں محکمہ کی نگرانی میں پی سی ون سے ہٹ کر کام کیا جارہا ہے لوہے کے پائپ کی کوالٹی بھی مشکوک دکھائی دیتی ہے جس پر ہمار ا مطالبہ ہے کہ چیف سیکرٹری آزادکشمیر اس کا نوٹس لیں اور کام کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔ ثاقب بشیر

تازہ ترین خبریں