11:27 am
پی ٹی آئی کی وفاقی  کابینہ قومی سوچ سے یکسر عاری ہے،چوہدری غالب

پی ٹی آئی کی وفاقی کابینہ قومی سوچ سے یکسر عاری ہے،چوہدری غالب

11:27 am

پی ٹی آئی کی وفاقی کابینہ قومی سوچ سے یکسر عاری ہے،چوہدری غالب زرداری پر قائم جعلی مقدمات ختم کر کے رہا نہ کیا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا کوٹلی (وقا ئع نگار ) پیپلز پارٹی برطانیہ کے مرکزی رہنما سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کوٹلی نے کہا ہے کہ مرد حر سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و شریک چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی گرفتاری بدترین سیاسی انتقام اور غیر جمہوری ہتھکنڈہ ہے ۔مملکت پاکستان کے اندر جمہوریت کی بقا ء کے فروغ کے لیے بھٹو خاندان کی چوتھی نسل قربانیاں دے رہی ہے ۔موجودہ حکومت کا قیام بھٹو خاندان اور آصف علی زرداری کی لازوال قربانیوںکا ثمر ہے مگر آسف علی زرداری کی جمہوری و عوامی خدمات کے صلہ کے برعکس انتقامی کارروائیاں جمہوریت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔حکومت ہوش کے ناخن لے اور اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے ۔اس وقت ملک اندرونی و بیرونی خطرات سے دوچار ہے ایسے میں ملک کی قیادت کے ساتھ ناروا رویہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔چوہدری محمد غالب نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی انتقامی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ناتجرنہ کار لوگوں پر مشتمل اور ان کی غیر جمہوری کارروائیوں کے باعث ملک عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور ان کے وزیر اعظم سمیت کابینہ کے اراکین قومی سوچ سے یکسر عاری ہیں ۔ان کی اوٹ پٹانگ حرکات کے باعث ملک سیاسی اور معاشی تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے ۔چوہدری غالب نے کہا کہ اگر آصف علی زرداری پر قائم جعلی مقدمات ختم کر کے باعزت رہا نہ کیا گیا تو ملک ناقابل تلافی نقصان سے دوچار ہو سکتا ہے۔ چوہدری غالب

تازہ ترین خبریں