11:34 am
حکومت اور محکمہ سیاحت  نیلم دشمنی میں  اندھے پن کا شکار

حکومت اور محکمہ سیاحت نیلم دشمنی میں اندھے پن کا شکار

11:34 am

نیلم (نیو زڈیسک )حکومت اور محکمہ سیاحت نیلم دشمنی میں اندھے پن کا شکار ، شاردہ میں منعقد ہونے والا دو روزہ نیلم فیسٹول غیر مہینہ مدت کے لئے ملتوی ، نیلم کے سیاسی،سماجی،عوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل ،تفصیلات کے مطابق 14 سے 16 جون شاردہ میں نیلم فیسٹول محکمہ سیاحت کے زیراہتمام منعقد ہونا تھا جو مسلسل دوسرے سال بھی منظم سازش کے تحت ملتوی کر دیا گیا قبل ازیں محکمہ سیاحت اور حکومت کی
طرف سے نیلم میں بڑھتے ہوئے سیاحتی رحجان کو متاثر کرنے کے لئے مختلف حربے استعمال کیے جاتے رہے سیاحوں کو نیلم سے بدزن کر کے غیر سیاحتی علاقہ جات کی جانب موڑنے کی کوشش ہوتی رہی جسے سیاحوں نے ناکام بناتے ہوئے نیلم میں بھر پور آمد کو یقینی بنا کر حکومت اور محکمہ سیاحت کی کوششوں کو ناکام بنایا ۔محکمہ سیاحت میں موجود مافیا نیلم میں سیاحت کے فروغ کے بجائے سیاحت کو نیلم میں متاثر کرنے کے درپے جس کی واضع مثال نیلم آنے والے سیاحوں کو دلفریب مقامات کے بجائے ایسے علاقوں کی جانب رخ کرواتے جہاں ان کے ذاتی مفادات وابستہ ہیں شاردہ فیسٹول منسوخی کے بعدعوامی حلقوں میں محکمہ سیاحت کے اس اقدام پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے محکمہ سیاحت کی نیلم دشمنی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں