11:36 am
 کوٹلی  کےعوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،سردار زاہد

کوٹلی کےعوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،سردار زاہد

11:36 am

کوٹلی کےعوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،سردار زاہد مثبت تجاویز اور جائز مطالبات عوام کا بنیادی حق ہیں،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کوٹلی(وقا ئع نگار) بلدیہ کوٹلی شہر کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔عوامی شکایات اور مسائل کے بھرپور ازالہ کے لیے عملہ ہمہ وقت چوکس اور تیار ہے ۔جہاں کہیں بھی عوامی نوعیت کا کوئی اہم مسئلہ ہو یا پھرتعمیر و ترقی کے حوالے سے کوئی کام ہو شہری نشاندہی کریں۔عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔شہر کو خوبصورت بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے محکمہ بلدیہ کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا ۔مثبت تجاویز اور جائز مطالبات عوام کا بنیادی حق ہے اور ان پر عملدرآمد محکمہ بلدیہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سردار محمد زاہد خان نے مسلم لیگ حلقہ 1کے سیاسی امور کے انچارج و ممبر مرکزی مجلس عاملہ راجہ گلفراز احمد خان کی قیادت میں علاقہ ڈھنگروٹ ،ساردہ اور چھائونی کے معززین کے وفد سے دوران گفتگو کیا۔راجہ گلفراز خان نے ایڈمنسٹریٹر سردار زاہد کو وارڈ1,2,3,4میں صحت و صفائی ،سیوریج و نکاسی اور تعمیری کاموں کے سے آگاہ کیا اور لوگوں کی مشکلات بتائیں جس پر ایڈمنسٹریٹر نے وفد کو یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ آپ کی تمام شکایات جائز اور حل طلب ہیں ۔جن پر فوری طور پر کام شروع کروایا جائے گا۔عوام کے لیے بلدیہ آفس کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔عوامی مشاورت کے ساتھ تمام مسائل جلد حل کریں گے ۔جس پر اراکین وفد نے ان کا شکریہ ادا کیا اور شہر کے اندر اسٹریٹ لائٹس کے جاری منصوبے کو سراہتے ہوئے اسے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کا انقلابی کارنامہ قرار دیا۔ سردار زاہد

تازہ ترین خبریں