11:36 am
 متیالمیرہ تراڑ ، راولاکوٹ میں قبرستانوں کی نشاندی کا کام  ہوگا، فرہاد علی

متیالمیرہ تراڑ ، راولاکوٹ میں قبرستانوں کی نشاندی کا کام ہوگا، فرہاد علی

11:36 am

متیالمیرہ تراڑ ، راولاکوٹ میں قبرستانوں کی نشاندی کا کام ہوگا، فرہاد علی ڈوگرہ عہد کے قبرستان موضع پوٹھی بالا اور کھڑک جن کی ابتدائی پیمائش ہوچکی ہے راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)ترقیاتی ادارہ راولاکوٹ ہر گائوں کی سطع پر سرکاری قبرستان قابضین سے واگزار کروانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ڈوگرہ عہد کے قبرستان موضع پوٹھی بالا اور کھڑک جن کی ابتدائی پیمائش ہوچکی ہے آئندہ ماہ باڑ لگانے کا کام شروع کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں متیالمیرہ تراڑ ، راولاکوٹ میں قبرستانوں کی نشاندی کا کام شروع ہوگا۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین پی ڈی اے سردار عبدالودود مجاہد عرف فرہاد علی خان نے اخبارات کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے قابضین سے کہا کہ وہ قبرستان کے رقبہ جات خالی کر لیئے جائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔پی ڈی اے ایسے تمام قبرستانوں کو باڑ لگا کر محفوظ بنائے گااور گائوں کی سطع پر کمیٹیاں بنا کر اس کا انتظام و انصرام ان کے سپرد کرے گا۔ چونکہ راولاکوٹ شہر میں کوئی سرکاری قبرستان نہ ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔جس سے لوگوں کو نجات دلانے کے لیے ادارہ اپنا کردار ادا کرے گا۔ فرہاد علی

تازہ ترین خبریں