11:37 am
عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کافوری نوٹس لیں ،اعجازیوسف

عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کافوری نوٹس لیں ،اعجازیوسف

11:37 am

عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کافوری نوٹس لیں ،اعجازیوسف مودی نےمقبوضہ کشمیرمیں ظلم وبربریت کابازارگرم کررکھاہے،صدارتی مشیر کی گفتگو راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)صدارتی مشیرسرداراعجازیوسف ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے بھارتی مظالم کافوری نوٹس لیں مودی نے کشمیرمیں ظلم وبربریت کابازارگرم کررکھاہے جبکہ عالمی قوتیں اس پرخاموش ہیں ،صدرریاست نے بھارتی مظالم کواجاگرکرنے میں جوکرداراداکیاہے وہ کشمیری عوام کے لئے باعث فخرہے۔انہی کی کاوشوں کانتیجہ ہے کہ جس کے باعث کشمیرکامسئلہ دنیامیں فلیش پوائنت بن چکاہے۔مودی حکومت کے ناپاک عزائم کوکشمیری عوام نے اپناخون دے کرناکام کیاجس کی وجہ سے بھارتی حکومت نے پلوامہ حملے کاڈرامہ رچاکرکشمیریوں پرظلم کے پہاڑڈھائے ان خیالات کااظہارصدارتی مشیرسرداراعجازیوسف ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ ن ضلع پونچھ کے مرکزی سیکرٹریٹ راولاکوٹ میں کارکنان سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔سرداراعجازیوسف نے کہاکہ کشمیرکامسئلہ کوئی زمینی یاصرف باہمی سرحدوں کامعاملہ نہیں بلکہ یہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کااوران کے مستقبل کاسوال ہے اوریہ دوایٹمی طاقتوں میں بسنے والے کروڑوں عوام کے درمیان دیرنیہ اورحل طلب معاملہ ہے ۔انہوں نے اس موقع پرکہاکہ صدرریاست سردارمسعودخان کامسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پراجاگرکرنے میں اہم کردارہے انہوں نے انتہائی قلیل عرصہ میں کشمیرکے مسئلے کوجس طرح عالمی فورم پراٹھایاہے کہ وہ قابل تعریف ہے ۔صدرریاست ہی کشمیری عوام کے لئے امیدکی کرن ہیں جنہوں نے مودی حکومت کے عزائم کوخاک میں ملانے اوران کے مظالم کودنیامیں سامنے بڑی ڈھٹائی سے بے نقاب کیا۔ان کاکہناتھاکہ کشمیری نوجوانوں نے ظلم کے خلاف جوبغاوت کاعلم بلندکیااسے کوئی نیچانہیں کرسکتا۔انہوں نے اپنے خون سے جودیاجلایاہے وہ اب بجھ نہیں سکے گا۔ اعجازیوسف

تازہ ترین خبریں