11:37 am
ٹی ایف اوسردارنعیم کی کراسنگ پوائنٹ پر تعیناتی خوش آئند ہے، امتیاز شاہ

ٹی ایف اوسردارنعیم کی کراسنگ پوائنٹ پر تعیناتی خوش آئند ہے، امتیاز شاہ

11:37 am

ٹی ایف اوسردارنعیم کی کراسنگ پوائنٹ پر تعیناتی خوش آئند ہے، امتیاز شاہ کراسنگ پوائنٹ تیتری نوٹ کی رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں،پریس کانفرنس ہجیرہ(نمائندہ اوصاف)کراسنگ پوائنٹ تیتری نوٹ کی رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئیں، ٹریڈ کی بندش ہے باوجود ٹی ایف اوسردارنعیم کی کراسنگ پوائنٹ پر دوبارہ تعیناتی سے ٹریڈرز اورمزدوریونین کی جانب سے خوشی کا اظہار، دیانت دار اورفرض شناس ٹی ایف او کی دوبارہ تعیناتی پر ڈی جی ٹریڈز اینڈ ٹریول اتھارٹی کا شکریہ اداکرتے ہیں، ٹریڈ بحال کی جائے، وزارت خارجہ اس معاملے میں اپنا کردارادا کرے، ٹریڈ کی بندش سے ٹریڈز مشکلات کاشکارہیں، ان خیالات کا اظہار انٹراکشمیر ٹریڈرز کراسنگ پوائنٹ تیتری نوٹ کے ٹریڈر ز سید امتیاز شاہ، سید الیاس شاہ،اسدمبارک، چوہدری وقار،اسد مسعود، سردارعرفان طاہر، راجہ فراقت، عمران یوسف، راجہ سہراب، سردارزاہد نواز ، سردارمظہرچغتائی ،سردارعرفان یوسف، محمدنسیم خان، عبدالحئی عابد، چوہدری احتشام، ملک اشتیاق، سرداسد نواز،رمضان مصطفی، مبشرمہتاب، نصرالاسلام نے ٹریڈ سنٹرپرمشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ سردارنعیم جیسے فرض شناس اوردیانتدار ٹی ایف او کی دوبارہ کراسنگ پوائنٹ پر تعیناتی پر ٹریڈرز ڈی جی ٹریڈاینڈ ٹریول اتھارٹی کا شکریہ اداکرتے ہیں ، سردارنعیم کی دوبارہ تعیناتی سے ٹریڈرز نے سکھ کا سانس لیاہے، انھوں نے چارج سنبھالتے ہیں ٹریڈ سنٹرپر تعطل شدہ تعمیراتی کام دوبارہ شروع کروادیا ہے، جن پر ٹریڈز اِنھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مذکورہ ٹریڈرز رہنماوں نے کہا کہ ٹریڈ کی بندش سے انٹرا کشمیر ٹریڈز نہایت مشکلات کا شکارہورہے ہیں ٹریڈ پرکام کرنے والے مزدور،ڈرائیورزاورمحنت کش لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں ، ٹریڈز کے مال کے بدلے رقومات پھنسی ہوئی ہیں، حکومت پاکستان وزارت خارجہ ٹریڈ کی بحالی میں اپنا کرداراداکریں۔ امتیاز شاہ

تازہ ترین خبریں