11:37 am
زمین کے تنازعے پر سرکاری ملازم کے خلاف بے بنیاد بیان بازی محکمہ ڈاک کے ملازم اشرف بیگ ایک فرض شناس اہلکار ہیں

زمین کے تنازعے پر سرکاری ملازم کے خلاف بے بنیاد بیان بازی محکمہ ڈاک کے ملازم اشرف بیگ ایک فرض شناس اہلکار ہیں

11:37 am

نیلم (بیورورپورٹ )زمین کے تنازعے پر سرکاری ملازم کے خلاف بے بنیاد بیان بازی محکمہ ڈاک کے ملازم اشرف بیگ ایک فرض شناس اہلکار ہیں آج تک عوام کی جانب سے اس کے خلاف کوئی شکایت محکمہ کو نہیں کی گی
موصوف بروقت ڈاک کی تقسیم کے علاوہ محکمانہ فرائض سرانجام دے رہا ہے BISP کے فارم کی کٹوتی کا الزام بھی بے بنیاد ہے گزشتہ چھ ماہ سے BISP کی اقساط کا نیلم میں اجراء تک نہیں ہو ا رقم کہاں سے ہڑپ کرے گا یہ سب جھوٹ کا پلندہ ہے موصوف کو بدنام کرنے کی سازش کی گی ہے اشرف بیگ پر تیس ہزار رشوت کا الزام بھی من گھڑت اور ذاتیات پر مبنی ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار گاوں لالہ کے شہریوں رحمت علی،مطیع اللہ رانا،ھارون بیگ،منصوف بیگ،شہزاد،منطور بیگ و دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ اشرف بیگ کے ساتھ کچھ افراد کا زمین کا تنازعہ ہے اسی تناظر میں اس کو بلا وجہ بدنام کیا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے۔

تازہ ترین خبریں