11:40 am
میرپور کی تاجر برادری کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ساجد نونس

میرپور کی تاجر برادری کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ساجد نونس

11:40 am

میرپور(نامہ نگار)میرپور کی تاجر برادری کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے میرپورکی تاجر برادری اور شہر کے حقوق کیلئے ہمارا کردار معاشرے کے سامنے ہے تاجروں کو درپیش مسائل کو حل کروانے کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند ہوتی رہے گئی میرپور شہر کی عوام نے جو قربانیاں دیں کسی کے حصے میں نہیں آئیں کشمیری تاجر برادری مقبوضہ وادی میں جاری نہتے مسلمانوں کی نسل کشی کی بھرپور مذمت کرتی ہے آج مقبوضہ وادی
میں تجارت کو تالے لگادیئے گے کشمیریوں سے ان کی روٹی چھینی جا رہی ہے نوجوانوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں انسانوں کی قر بانیاں تحریک آزادی کو کامیاب بنائیں گئے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجراں کے سنیئر نائب صدر وصدر آرھتی یونین ساجد یونس بھٹی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 4کشمیریوں کی شہادت اور مسلمانوں کا پاکستان کے پرچم میں دفن ہونا اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ کشمیری قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے دوقومی نظریہ اور اسلاف کے ماٹو کشمیر بنے گا پاکستان کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں کے ساتھ جو کھلواڑ بھارتی سامراج نے جاری رکھا ہے اسے دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہے کشمیری قوم بھارت کی ٹماٹر مولی کی سیاست سے تنگ آ چکے کشمیریوں کے خون کو گلی کوچوں میں بے دردی سے بہایا جا رہا ہیمرکزی انجمن تاجراں کے سنیئر نائب صدر وصدر آرھتی یونین ساجد یونس بھٹی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کشمیر کو اجاگر کر نے کیلئے آواز بلند کریں ۔

تازہ ترین خبریں