11:52 am
 عوام دشمن بجٹ 2019-20کو مسترد کر تے ہیں سرکاری ملازمین کیساتھ سنگین مذاق کیا گیا،شہزاد بٹ

عوام دشمن بجٹ 2019-20کو مسترد کر تے ہیں سرکاری ملازمین کیساتھ سنگین مذاق کیا گیا،شہزاد بٹ

11:52 am

میرپور(نمائندہ اوصاف) عوام دشمن بجٹ 2019-20کو مسترد کر تے ہیں سرکاری ملازمین کیساتھ سنگین مذاق کیا گیا ۔ ٹیکس کی شرح کم آمدنی والے ملازمین پر عائد کر کے دس فیصد بڑھا کر اسی رقم کو واپس لے لیا گیا ۔ ریاست مدینہ کے نظریہ والی حکومت نے اپنے پہلے ہی بجٹ میں عوام کی چیخیں نکلوا دیں ۔ ان خیالات کا اظہار ٹیچر آرگنائزیشن ضلع میرپور کے نمائندہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ظہیر شہزاد بٹ نے کی اور مہمان خصوصی
محمد سعید عالم چوہدری صدر ٹیچر آرگنائزیشن ضلع میرپور نے اپنے خطاب میںوزیراعظم حکومت آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کے تسلیم شدہ مطالبہ کو ریاست کے موجودہ بجٹ میں پورا کرتے ہوئے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کرتے ہوئے پرائمری اساتذہ کو سکیل B/14اور جونیئر کو B/16اور سینئر اساتذہ کو B/17دیئے جائیں اور موجودہ مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوںمیں 20سے 25فیصد اضافہ کیا جائے دیگر مقررین میں ٹیچر آرگنائزیشن ضلع میرپور کے حاجی نذیر جرال ، سردار راشد پرویز ، چوہدری منیر ، مرزا خادم ، راجہ سرفراز ، چوہدری اورنگزیب ، راجہ ضامن عباس، چوہدری عابد ، راجہ عمران اور ضیا اللہ عابد شامل تھے ۔

تازہ ترین خبریں