11:57 am
کشمیر ی قوم کی قربانیاں سنہری الفاظ میں لکھی جائیں گئیں،سالار اعلیٰ 

کشمیر ی قوم کی قربانیاں سنہری الفاظ میں لکھی جائیں گئیں،سالار اعلیٰ 

11:57 am

میرپور(بیورورپورٹ)کشمیر ی قوم کی قربانیاں سنہری الفاظ میں لکھی جائیں گئیں پاکستان کی خاطر کشمیری قوم 87سالوں سے خون دے رہی ہے بھارتی سامراج کی جانب سے نہتے مسلمانوں پر مظالم افسوس ناک ہیں خواتین مائوں ،بہنوں اور بیٹیوں کی قر بانیاں تاریخ کا بے مثال حصہ ہیں کشمیری قوم کو یرغمال بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا کشمیری قوم اسلاف کے مشن کی تکمیل کیلئے جان کی بازی لگا رہے ہیں بھارتی سرکار ایشاء میں تباہی کا باعث
اور ہندوں پسند کردار کی مالک ہے سوچ سمجھ کر کردارادا کر نا ہو گا ان خیالات کا اظہار مرکزی سالار اعلیٰ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس آزاد کشمیر حاجی ذوالفقار علی خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نے تحریک آزادی کشمیر اور تحریک تکمیل پاکستان کیلئے جو قر بانیاں دیں ریکارڈ پر موجود ہے 87سالہ کردار کی مالک آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کو کمزور کر کے تحریک آزادی کشمیر کو کمزور کیا گیا غیر ریاستی یلغار اس کی زندہ مثال ہے آج بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام ریاست جموں کشمیر کی سواد اعظم سیاسی جماعت آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی قیادت کو دیکھ رہے ہیںغیر ریاستی کشتی پر سوار مسافر آج پریشان ہیں اقتدار کی خاطر جماعت کے ساتھ بے وفائی مہنگی پڑے گئی اقوام عالم کشمیر یوں کو ان کا پیدائشی حق دلوانے کیلئے کردارادا کرتے ہوئے قراردادوں پر عمل درآمد کروائے۔

تازہ ترین خبریں